آئی کیو اے سی کے اقدامات

 
کوآرڈینٹرز کا تقرر

آئی کیو اے سی نے یونیورسٹی میں معیار کے حصول کی حکمتِ عملیوں کو نافذ کرنے کے لیے مانیٹرنگ میکانزم شروع کیا اور اس کے لیے مانو کے تمام شعبوں‘ ڈائرکٹوریٹس‘ مراکز‘ ٹیچر ایجوکیشن کالجس‘ آف کیمپس انتظامیہ‘ اکیڈیمک اور ڈیولپمنٹ سیکشنز سے آئی کیو اے سی کے لیے کوآرڈینٹر مقرر کیے گئے۔

فیڈ بیک سسٹم

آئی کیو اے سی نے طلبا کے لیے ایک فیڈ بیک پروفارما بنایا ہے جس میں طلبا سے ان کے اسٹڈی پروگرام‘ نصاب‘ تدریسی طریقہ کار‘ یونیورسٹی میں دستیاب اکتسابی وسائل سے متعلق معلومات جمع کی جائیں گی تاکہ یونیورسٹی میں تدریس اور اکتساب کے معیار کی جانچ کی جاسکے۔ یہ فیڈ بیک یونیورسٹی کے ہر استاد کو فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی تدریس میں سدھار لاسکیں اور اسے تقویت پہنچاسکیں۔طلبا کی شناخت اساتذہ سے پوشیدہ رکھی جاتی ہے۔ ہر طالب علم کے آئی یوایم ایس ڈیش بورڈ پرفیڈبیک فراہم کیا جاتا ہے اور فیڈ بیک کی رپورٹ اوپن کمنٹ کے ساتھ متعلقہ اساتذہ کے آئی یو ایم ایس ڈیش بورڈ پر روانہ کرتے ہوئے طالب علم کی شناخت پوشیدہ رکھی جاتی ہے۔یہ پورا پروگرام مرکز برائے ٹکنالوجی (سی آئی ٹی)مانو کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور وہی اس کو نافذ کرتے ہیں اور اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ہر سمسٹر کے آخر میں سمسٹر امتحانات سے قبل یہ فیڈ بیک فارم ہر طالب علم کو اس کے آئی یو ایم ایس پر فراہم کیا جاتا ہے جو انہیں اپنے امتحانی داخلہ کارڈ کے حصول کے لیے لازمی طورپربھرنا ہے۔ 2018 دسمبر کے سمسٹر امتحانات سے یہ فیڈ بیک سسٹم رضاکارانہ بنیادوں پر نافذ کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ فریقین تک اس کے نتائج بھیجے جائیں گے تاکہ اس میں اصلاح کی جاسکے۔

جوابی بیاضات کا ڈسپلے اور ڈسکشن

آئی کیو اے سی کی سب سے بڑی کامیابی ریگولر موڈ کے امتحانات میں طلبا کے سامنے جوابی بیاضات کے ڈسپلے کرنے کی اسکیم کانفاذ تھا۔ وائس چانسلر‘ آئی کیو اے سی چیئر پرسن نے آئی کیو اے سی اور ایکزامنیشن برانچ کوجانچ کے فوری بعد جوابی بیاضات کو ڈسپلے کرنے اور طلبا کے ساتھ ڈسکشن کرنے کے طریقہ کار کووضع کرنے کی ہدایت دی۔ جب ایک بار اساتذہ‘ طلبا کو جوابی بیاض دکھا دیں گے تب نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ مانو کے تمام ریگولر پروگراموں کے لیے مئی 2019 سے ا س کا کامیابی کے ساتھ نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ اس تعلق سے اپریل 2019 میں ایک ورکشاپ کا بھی انعقا د کیا گیاتھا۔ اس سسٹم کے تعارف کرانے کا م مقصد تدریس و اکتساب کے معیار کو بڑھانا‘ اکتسابی نتائج کو مناسب طریقے سے جانچنا اور جانچ کے دوران مکمل شفافیت برتنا ہے۔

"ڈین برائے تحقیق و مشاورت" اور "ڈین برائے بین الاقوامی طلبا" دفاتر

آئی کیو اے سی کی سفارشات پر ایک دفتر ڈین‘ تحقیق و مشاورت قائم کیا گیاجہاں یونیورسٹی کے تحقیقی اہداف کی تکمیل کے لیے تمام کاوشوں کو ایک رخ دیا گیا۔ اسی طرح ایک دفتر ڈین برائے بین الاقوامی طلبا بھی تخلیق دیا گیا تاکہ بین الاقوامی طلبا کے داخلوں کو بڑھایاجاسکے اور مانو میں بین الاقوامی سطح پر تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔

Inauguration of the Course Communication Skills in English
Inauguration of the Course Communication Skills in English
Examination Reforms
Examination Reforms