اخبارات کے لیے خبریں

Hyderabad,

”معذوری ترقی کی راہ میں مانع نہیں“
مانو، میں بین الاقوامی یومِ معذورین کے موقع پر توسیعی لکچر کا انعقاد
حیدرآباد، 3 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے صیغہ معذورین (PwD Cell) کی جانب سے بین الاقوامی یومِ معذورین کے موقع پر ایک لکچر بعنوان ”کوئی پیچھے چھوٹنے نہ پائے“ کا انعقاد عمل میں آیا۔ محترمہ رادھیکا رستوگی، آئی اے ایس، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت راج، راجندر نگر، حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ معذوری ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔ اگر ہم تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہمیں ایسی متعدد مثالیں ملیں گی جہاں جسمانی معذوری کے باوجود لوگوں نے ایسے ایسے کارنامے انجام دیئے ہیں جو خود کو نارمل اور ہر طرح سے اہل قرار دینے والے ہرگز نہ کرسکے۔ انہوں نے اسٹیفن ہاکنس اور ادونیما کی مثالیں دیں۔ انہوں نے خواتین اور معذوری کے حوالے سے فکر میں اور سماجی رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا جن پر عمل آوری کے ذریعہ معذورین کو ایک باوقار زندگی جینے کا حق دیا جاسکتا ہے۔ اس جلسے کی صدارت پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر، مانو نے کی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطبے میں معذورین کے لیے سہولیات کی فراہمی اور مساوی مواقع دیئے جانے پر زور دیا تاکہ وہ اپنے آپ کو دوسروں سے کم تر نہ سمجھیں۔ اس موقع پر مہمانِ اعزازی پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار، مانو نے ملک کی ترقی کے لیے سماج کے ہر فرد کی شمولیت کو ضروری قرار دیا۔ کسی ایک طبقے کو نظر انداز کرکے ملک و سماج ترقی نہیں کرسکتے۔ بین الاقوامی یوم معذورین کے ضمن میں طلبا کے لیے ایک slogan writing مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں 31 طلبا نے حصہ لیا۔ 3انعامات سے نوازا گیا۔ باقی طلبا کو ترغیبی انعام دئیے گئے۔ جلسے کی ابتداءمیں ڈاکٹر پروین جہاں، اسوسی ایٹ پروفیسر لائف سائنسز و کنوینر سیل نے مہمانِ خصوصی کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر بی بی رضا خاتون، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو نے نظامت کے فرائض انجام دئےے۔ ڈاکٹر محمود کاظمی، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ترجمہ کے اظہار تشکر پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔