اخبارات کے لیے خبریں

Hyderabad,


 

5 دسمبر2019
اُردو یونیورسٹی کے تین ٹیچر ایجوکیشن کالجوں کو یو جی سی منظوری
حیدرآباد، 5 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے قائم کردہ تین کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن سنبھل (اتر پردیش)، آسنسول (مغربی بنگال) اور اورنگ آباد (مہاراشٹرا) کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے ان کے قیام یعنی تعلیمی سال 2014-15 سے منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ منظوری نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن کی منظوری کے پیش نظر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کو ان کالجس میں درس و تدریس کے لیے جملہ 33 اساتذہ کی جائیدادیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ان جائیدادوں سی ٹی ای سری نگر کے لیے 3، بھوپال کے لیے 10، دربھنگہ 12، آسنسول 6 اور اورنگ آباد کے لیے 2 جائیدادیں شامل ہیں۔ اجوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر جتیندر کے ترپاٹھی کی جانب سے حال ہی میں موصول ہوئے مکتوب میں یونیورسٹی اساتذہ طلبہ تناسب کے اعتبار سے مرحلہ وار اساتذہ کے تقرر کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر نے یو جی کی جانب سے 3 کالجوں اور تدریسی جائیدادوں کی منظوری پر مسرت کا اظہار کیا۔
 
مانو میں سیرت کوئز کا انعقاد
حیدرآباد، 5 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ،ڈین بہبودی طلبہ ( ڈی ایس ڈبلیو) نے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے یونیورسٹی کی سطح پر ایک سیرت کوئز کا 26 نومبر 2019 انعقاد کیا جس میں500 طلبہ نے رجسٹریشن کروایا۔29 نومبر کو انعامات و اسناد کی تقسیم عمل میں آئی۔
تقسیم انعامات تقریب میںنائب شیخ الجامعہ پروفیسر ایوب خاں اور انچارج رجسٹرار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کے ہاتھوں طلبا و طالبات نے انعامات اور صداقت نامے حاصل کئے۔ڈین بہبودی طلبہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی نے سیرت کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی، تمام مہمانوں، مقابلے کے شرکا اور تقریب میں حاضر جملہ اساتذہ کرام اور طلبہ کا استقبال کیا اور سیرت کوئز مقابلے کا تعارف کرایا۔ نظامت پروفیسر عبد السمیع صدیقی، ڈائریکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی نے کی۔
طلبا کے زمرے میں پہلا انعام ایم ایڈ کے طالب علم محمد فاروق اعظم نے حاصل کیااور دوسرا وتیسرا انعام ایم اے عربی کے محمد قمر عارف اور محمد محسن پی کے کو حاصل ہوا۔طالبات کے زمرے میں تبسم کوثر ایم اے اردو نے پہلا، عابدہ بانوبی اے نے دوسرا اور زیبا جبین ایم اے عربی نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ غیر مسلم طلبہ کے زمرے میں پہلا انعام ایم اے انگریزی کے چندن بھوانی کمار نے حاصل کیا، دوسرا انعام ،بی ایڈ کے طالب علم اجیت سہگل کو ملا اور تیسرا انعام ایم اے انگریزی ہی کے ایس وشال کے حصے میں گیا۔ انعام اول سات ہزار روپئے نقد انعام دیا گیا، جبکہ انعام دوم پانچ ہزار اور انعام سوم دو دو ہزار روپیے دیے گئے۔ طلبہ میں 90 فیصد اور طالبات میں 85 فیصد یا زیادہ نمبرات لانے والے سبھی شرکا کو بھی صداقت نامے دیے گئے۔
کوئز مقابلہ جو تحریری امتحان پر مشتمل تھا یونیورسٹی کے تین آڈیٹوریموں سید حامد لائبریری، سی پی ڈی یو ایم ٹی اور ڈی ڈی ای میں منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے حصہ لیا۔ پرچہ سومعروضی سوالات پر مشتمل تھا جو سیرت کے تمام اہم گوشوں کا احاطہ کرتے تھے۔شرکائے مقابلہ نے خوب محنت سے تیاری کی اور بڑے جوش وخروش سے مقابلے میں شرکت کی۔شرکا کی حوصلہ افزائی کے لئے نائب شیخ الجامعہ پروفیسر ایوب خاں نے پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج کے ہمراہ تینوں امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور شرکا کی کثرت اور ان کی محنت پر مسرت کا اظہار کیا۔
سیرت کوئز مقابلے کے اس پروگرام میں ابوالفدا ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ اکادیمی حیدرآباد ، دی قرآن فاو ¿نڈیشن حیدرآباد اور اشرف کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ لکھنو ¿ نے فنی و مالی تعاون پیش کیا۔
عابد عبدالواسع
نوٹ:- خبر اور تصویر ای میل سے روانہ کی جارہی ہے۔  پبلک ریلیشنز آفیسر
--