اخبارات کے لیے خبریں

Hyderabad,


اُردو یونیورسٹی میں آج ڈاکٹر شاہد جمیل کا یوم تاسیس لکچر
حیدرآباد، 8 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا 22 واں یوم تاسیس 9 جنوری کو منایا جائے گا۔ممتاز سائنسداں اور شانتی سوروپ بھٹناگر انعام یافتہ ڈاکٹر شاہد جمیل، سی ای او، ویلکم ٹرسٹ/ ڈی بی ٹی انڈیا الائنس، نئی دہلی ”جامعہ کسے کہتے ہیں؟“ کے زیر عنوان صبح 10:30 بجے دن سید حامد سنٹرل لائبریری آڈیٹوریم میں یوم تاسیس لکچر دیں گے۔ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر خیر مقدم اور مہمان کا تعارف پیش کریں گے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ،ر جسٹرار شکریہ ادا کریں گے۔