اخبارات کے لیے خبریں

Hyderabad,


اُردو یونیورسٹی میں آج یوم جمہوریہ تقریب

حیدرآباد، 25 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں حسبِ روایت یوم جمہوریہ تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر 26 جنوری کو صبح 10:00 بجے یونیورسٹی کیمپس میں ترنگا لہرائیں گے۔ قومی ترانہ کے بعد ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں مرکز مطالعات اُردو ثقافت کی جانب سے ثقافتی پروگرام منعقد ہوگا اور وائس چانسلر یوم جمہوریہ پیام دیں گے۔ اس موقع پر طلبہ قومی ترانے اور نغمے پیش کریں گے۔