خواجہ بندہ نوازؒ پر مانو میں قومی کانفرنس کا آج افتتاح

Hyderabad,


 خواجہ بندہ نوازؒ پر مانو میں قومی کانفرنس کا آج افتتاح

 

حیدرآباد، 21 مارچ (پریس نوٹ)شعبہ ¿ فارسی، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام اورقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی کے اشتراک سے دو روزہ قومی کانفرنس بعنوان” خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ؒ، ملفوظات ،مکتوبات، مطبوعات ، تعلیمات و خدمات : فارسی ماخذ کے حوالے سے“ 22-23مارچ 2021کو منعقد کی جارہی ہے۔کانفرنس کا افتتاحی اجلاس 22 مارچ 11:30 بجے دن ،آئی ایم سی آڈیٹوریم،مانو کیمپس میں عمل میں آئے گا۔
 پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی، چانسلر، خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی، گلبرگہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ آقای ڈاکٹر استاد نعمت اللہ ایران زادہ، رئیس دانشکدہ ادبیات فارسی و زبان خارجی دانشگاہ علامہ طبا طبای، تہران، ایران اور ڈاکٹر علی رضا پور محمد، ڈائرکٹر مرکز مطالعات ایران بالکان و اروپای مرکزی بلغاریہ اور پروفیسر اشتیاق احمد ، شعبہ ¿ فارسی ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں۔ پروفیسر عبد الحمید اکبر ،صدر شعبہ اردوو فارسی ،خواجہ بندہ نواز گیسودراز یونیورسٹی ، گلبرگہ ، کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ صدر شعبہ فارسی پروفیسر عزیز بانو خطبہ ¿ استقالیہ دیں گی۔ پروگرام کا آئی ایم سی یوٹیوب چینل www.youtube.com/imcmanuu پر راست مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ ڈائر کٹر کانفرنس پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی نے اہل ذوق حضرات سے مشاہدہ کی درخواست کی ہے۔

شعبہ فارسی مانو میں کل دھن راجگیر یاد گاری خطبہ
حیدرآباد، 21 مارچ (پریس نوٹ)شعبہ فارسی ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی کے اشتراک سے دکن کی مشہور و معروف شخصیت راجہ دھن راجگیر کے نام سے ایک یاد گاری خطبے کا 23 مارچ 2021 کو 11:30 بجے دن آئی ایم سی آڈیٹوریم میں اہتمام کیا جارہا ہے۔
پروفیسر عزیز بانو، صدر شعبہ ¿ فارسی کے بموجب ممتاز اسکالر پروفیسر اشتیاق احمد، مرکز برائے مطالعاتِ فارسی ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، دہلی ”دکن میں فارسی زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت “کے زیر عنوان میموریل لیکچر پیش کریں گے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج صدارت کریں گے۔راجہ دھن راجگیر کی صاحبزادی رانی راجکماری اندرا دیوی دھن راجگیر مہمان خصوصی ہوں گی۔ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، لیکچر کے کنوینر اور ڈاکٹر عصمت جہاں، کوآرڈینیٹر ہیں۔ لیکچر آئی ایم سی کے یو ٹیوب چیانل www.youtube.com/imcmanuu پر راست نشر کیا جائے گا۔