پریس ریلیز: 14 اگست 2022

Hyderabad,



 
---------- Forwarded message ---------
From: Public Relations Office, MANUU <proffice@manuu.edu.in>
Date: Sun, 14 Aug 2022 at 3:08 PM
Subject: MANUU Pr: Independence Day Celebrations at MANUU and August 25 last date for Abstract submission for International Conference on “Urdu Journalism”
To: abidwasay <abidwasay@manuu.edu.in>, Manuu Pro <pro@manuu.edu.in>
 

14 اگست 2022

اُردو یونیورسٹی میں آج یومِ آزادی تقریب

حیدرآباد، 14اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ملک کی 76 ویں یومِ آزادی تقریب کا ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے طور پر اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر 15 اگست کو صبح 9:30 بجے یونیورسٹی کیمپس میں ترنگا لہرائیں گے اور یوم آزادی پیام دیں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر کے ہاتھوں شعبہ تعلیماتِ نسواں کے زیر اہتمام ، مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت میں خواتین مجاہدین آزادی کی پوسٹر نمائش کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ یہ نمائش 17 اگست تک سبھی کے مشاہدے کے لیے کھلی رہے گی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پودہ لگاتے ہوئے شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کریں گے۔ یونیورسٹی میں منعقدہ تحریری مقابلوں اور حب الوطنی پر مبنی نغموں کے مقابلوں کے فاتحین میں انعامات کی تقسیم بھی ہوگی۔ یومِ آزادی تقریب کا انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے یوٹیوب چینل www.youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

 

 

مانو میں اردو صحافت پر بین الاقوامی کانفرنس

تلخیص بھیجنے کی آخری تاریخ 25 اگست

              حیدرآباد، 14 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کی جانب سے رواں سال نومبر میں منعقد کی جانے والی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”اردو میڈیا: ماضی، حال اور مستقبل“ میں پیش کیے جانے والے مقالوں کی تلخیص بھیجنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 25 اگست 2022 ہے۔

پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین اسکول آف ایم سی جے کے بموجب 10 ستمبر 2022 تک تلخیص منتخب کرلی جائے گی ۔ منتخبہ اسکالرس کے لیے مقالے بھیجنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ 5 اکتوبر تک منتخبہ مقالوں کی اطلاع شرکاءکو دے دی جائے گی۔ مقالے کی قبولیت پر مقالہ نگاروں کو 30 اکتوبر تک رجسٹریشن فیس ادا کرنی ہو گی۔ تلخیص اور حتمی مقالے بھیجنے کا ای میل ایڈریس kusbc200ic@gmail.comہے۔

              واضح رہے کہ 13، 14 اور 15 نومبر کو منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس کا بنیادی مقصد اردو صحافت کے 200 سالہ جشن کو یادگار بنانا ہے۔

              اس بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالے پیش کرنے کے خواہاں ملکی و غیر ملکی ریسرچ اسکالرز، ماہرین تعلیم، صحافی اور دیگر افراد تین زبانوں اردو، ہندی یا انگریزی میں اپنے مقالوں کی تلخیص بھیج سکتے ہیں، جس کے الفاظ کی تعداد 500 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس ویب ایڈریس https://manuu.edu.in/sites/default/files/Event/Files/2022-06/IC-002.pdf پر کلک کریں۔