مانو میں ٹمریز کے اردواساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام

Hyderabad,


مانو میں ٹمریز کے اردواساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام

              حیدرآباد، 18اگست (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشیل اسکولس (ٹمریز) کے اشتراک سے 23 اگست تا 9 ستمبر 2022 اردو اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے، جس میں ٹمریز کے 600 سے زائد ٹی جی ٹی ،پی جی ٹی اورجونئیر لکچررس شامل ہو ں گے۔ یہ پروگرام پروفیسر سید عین الحسن ،شیخ الجامعہ،مانو اور جناب بی شفیع اللہ ، سیکریٹری ،تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشیل اسکولس کی سر پرستی میں منعقد ہو گا ۔ تمام اساتذہ کو سر ٹیفکیٹ دیا جائے گا۔اس پروگرام میں مختلف ماہرین اردو کی تدریس کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے اور طلبہ کی صلاحیتیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر(9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

اردو یونیورسٹی میں ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے

حیدرآباد،18 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے ریگولر کورس میں داخلے جاری ہیں۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30اگست ہے۔ کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن کامیاب یا ان مدارس کے فارغین جن کی اسناد کومانونے ایم اے میں داخلہ کے لئے منظورکیا ہے داخلہ لے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی نے ملک کے 200 سے زائد مدارس کی اسناد کو مختلف کورسز میں داخلہ کے لئے منظور کیاہے۔ان مدارس میں ایک بڑی تعداد شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف کے مدارس کی ہے جن میں اکثریت طالبات کے مدارس ہیں جن کی مکمل تفصیل مانو کی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ایم۔اے میں داخلہ کے لئے خواتین کی حد عمر 35سال اور مردوں کی 30 سال ہے۔ اس کورس میں طلبہ کو اسلامک اسٹڈیز کے نصاب کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ داخلہ کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر مکمل رہنمائی دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لئے شعبہ کے استاذ ڈاکٹر عاطف عمران 7505279270 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔