کالج تعلیمِ اساتذہ، اورنگ آباد

Department Image
CTE Aurangabad
Department Head Designation
Department Address
CTE Aurangabad
Maulana Azad National Urdu University,
DRP Educational Campus, Opp. Taj Residency, Mahmood Pura, Rauzabagh
Department Address City/Campus
Aurangabad
Department Address State
Department Address Pin
431001
Department Telephone No(s)
91-240-2100536
Department EMail
principal.cte.aurangabad@manuu.edu.in

کالج تعلیمِ اساتذہ، اورنگ آباد، مہاراشٹر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کا ایک کالج ہے جو پورے ملک میں اور خصوصاً مہاراشٹر میں اردو میڈیم ثانوی اور اعلیٰ ثانوی اسکولوں کے اساتذہ کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ یہ کالج تاریخی شہر اورنگ آباد کے ایک خاموش، پر امن اور خوش منظر خطے میں قائم ہے۔ کالج کے پاس ایک وسیع و عریض عمارت ہے جس میں مطلوبہ تعداد میں کمرہ جات، اچھی طرح آراستہ کثیر المقاصد ہال، مرکز برائے وسائل سائنس و ریاضی، تجربہ گاہ نفسیات، مرکز برائے وسائل ICT، مرکز برائے وسائل فنون لطیفہ و صنعت گری اور صحت و جسمانی تعلیم اور سرگرمیوں وغیرہ سے متعلق سہولیات دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں، یہاں کتب خانہ مع کمرۂ مطالعہ کی سہولت بھی موجود ہے۔ کتب خانے میں 3800 کتابیں ہیں اور یہ دس جرائد خریدتا ہے۔ کالج کی عمارت میں ملاقاتیوں کے لیے مخصوص کمرہ، طالبات کے لیے کمرہ تفریح، طلبا و طالبات کے لیے علیحدہ بیت الخلا، پارکنگ، کھیل کا میدان، انتظامی دفتر اور کمرہ برائے عملہ وغیرہ کی سہولت موجود ہے۔ آگ کے خطرے سے حفاظت کے لیے عمارت کے مختلف حصوں میں ضروری حفاظتی آلہ جات کا انتظام ہے۔ ادارے میں مسلسل برقی و آبی سربراہی اور طلبہ و اساتذہ کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔