شعبہ کامرس
CBM Image

Head of Department

Email : hod.commerce@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 91-040-23008365

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Commerce
School of Commerce and Management Studies
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

کاروباری شعبہ 2015-16 کے دوران کاروباری ادارے اور بزنس مینجمنٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے. ڈپارٹمنٹ فی الحال مدرسہ طلباء، بی.موم، ایم. ایموم کے لئے پل کورس پیش کر رہا ہے. اور پی ایچ ڈی پروگرام پروگراموں کو کامرس، اکاؤنٹنگ اور فنانس میں ابھرتی ہوئی مسائل پر توجہ مرکوز جیسے کمپیوٹرز اکاؤنٹنگ اور فنانس، بینکنگ اور انشورنس میں کمپیوٹر کی درخواست وغیرہ. پروگرام انڈسٹری اور بزنس کی ضروریات کو پورا کرنے کے راستے میں ڈیزائن کیا گیا ہے. ایم سیوم. فنانس اور اکاؤنٹنگ میں مہارت فراہم کرتا ہے. پروجیکٹ کا کام ایم سیوم کا لازمی عنصر ہے. پروگرام جو حقیقی وقت میں صنعتی تجربہ فراہم کرتا ہے.

شعبہ تعلیم و تربیت
education

Head of Department

Email : hod.education@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 040-23006040

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Education & Training
School of Education & Training
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

تعلیم ہمارے ملک کے ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔تعلیم کا مقصد قوم کی فعال شمولیت کے ذریعہ بنیادی اکتسابی کمیوں کو پورا کرنا ہے۔ شعبہ تعلیم و تربیت کا مقصد ابتدائی اور ثانوی اسکولوں کے لئے اساتذہ کو تربیت دینا اور ٹیچر ٹریننگ کالجوں میں ٹیچر ایجوکیٹرس تیار کرنا ہے۔ شعبہ تعلیم و تربیت کا مقصد یہ ہے کہ تربیت کے ذریعہ ابتدائی اور سکنڈری اسکول کے اساتذہ اور ٹیچر ٹریننگ کالجوں کے لیے اساتذہ کے معلمین تیار کئے جائیں۔

شعبہ کے اہم تحقیقی میدان : فاصلاتی تعلیم' انکلوزیو تعلیم' ماحولیاتی تعلیم' مدرسہ تعلیم' ٹیچر ایجوکیشن' مائناریٹی ایجوکیشن اور تقابلی تعلیم۔

اسکول برائے صحافت و ترسیل عامہ
dmcj

Head of Department

Email : hod.mcj@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 91-40-23008354

Fax No(s) :

Postal Address


Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

اسکول برائے صحافت و ترسیل عامہ شعبہ ترسیل عامہ و صحافت 

اغراض ومقاصد

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے ۱۳ ستمبر۲۰۰۴ کو شعبہ صحافت و ترسیل عامہ کے تحت ایم اے ڈگری پروگرام کا آغاز کیاہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ صحافت و ترسیل عامہ نے ایک مستحکم پیش رفت کی ہے۔اس شعبہ کے تحت ایم اے ( ایم سی جے)کا پروگرام جاری ہے جو اردو بولنے والے طلباءکو ذرائع ابلاغ کے وسیع وعریض میدان میں طرز معاش کے لیے تربیت دیتا ہے ۔شعبہ کا اصل مقصد ایسے پیشہ ور افراد تیار کرنا ہے جو الیکٹرانک ،پرنٹ میڈیا اور تحقیق کے میدان میں عمدہ تعلیم وتربیت سے لیس ہوں ۔اس تعلق سے شعبہ ذرائع تعلیم وتحقیق میں اعلیٰ معیارکے حصول کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔

اسکول برائے صحافت و ترسیل عامہ نو تعمیر شدہ تعلیمی میڈیا سینٹر کی عمارت میں جدید ترین ذرائع ابلاغ کے ساتھ قائم ہے ۔اس کے تحت ذرائع ابلاغ وصحافت کے طلباءکی عملی مشق میں اضافہ کیا جا رہا ہے،اس کے ساتھ آڈیو اور ویڈیو میڈیا کے لیے تعلیمی میڈیاسینٹر میں بھی ضروری سہولیات کی فراہم کی جا رہی ہیں ۔

نصابی خاکہ 
دو سالہ ایم۔اے (جے ایم سی )کورس میں ذریعہ تعلیم و امتحان اردو ہے ۔ یہ کورس چار سیمسٹرپہ مشتمل ہے ۔ایم اے (جے ایم سی ) کے پروگرام کو کچھ اس انداز سے منظم کیا گیا ہے کہ اصول مواصلات ،پرنٹ صحافت ،ریڈیو پروڈکشن اور ٹی وی /ویڈیو پروڈکشن میں ایک توازن قائم ہے،اسی طرح اصولی کورس میں سیمینا ر پیپر پیش کرنا ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں عملی تفویضات،ایک تحقیقی پروجیکٹ کی کلاس میں پیش کش اور دیگر تفویضات۔
شعبہ کے تحت والا چلنے والا نصاب بازارکے بدلتے ہوئے حا لات کے مطابق جدید بنایا جاتا ہے۔

پراگرام کی مدت دو سالہ ہے اور ذریعہ تعلیم وامتحان اردو ہے ۔نصاب کو چار سیمسٹر میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہرسیمسٹر میں چار کورسز مکمل کیے جاتے ہیں ۔اس طرح مکمل پروگرام 16کورسز پہ مشتمل ہے۔عام طور پر یو جی سی کی جانب سے سفارش کردہ نصاب کو ہی اپنایا جاتا ہے البتہ بورڈآف اسٹدیزاور دیگر قانونی اداروں کی سفارشات پر طلبہ کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے چند تبدیلیاں کی جاتی ہیں ۔یہ نصاب طلبہ کو ذرائع ابلاغ کی مہارت کے ساتھ ساتھ ہندوستانی سماجی تناظر میں مواصلاتی عمل کی ایک مکمل تفہیم فراہم کرتا ہے۔
اس وقت یہ نصاب تحریری مواد اورپرنٹ نیز الیکٹرانک میڈیا میں مواصلاتی مہارت کے امتزاج کا حامل ہے جیسے کتابت ،رپوٹنگ وترمیم ،ریڈیو پروڈکشن ،ٹی وی ،ویڈیو پروڈکشن ۔ایڈورٹائزنگ ، تعلقات عامہ ،نظریاتی واقفیت مشتمل مواصلاتی نظریات ،ترقی مواصلات ،ذرائع ابلاغ کے اخلاق اصول تحقیقات وغیرہ

مہارت کی تربیت موجودہ ذرائع ابلاغ کے مسائل کے مطالعے اور تجزیہ سے کی جاتی ہے ۔طلبہ سے مواصلات اور کلچر جیسی میدانی سرگرمیوں کامطالبہ کیا جاتا ہے 
۔ ایم اے (جے ایم سی )پروگرام کو اس انداز سے ڈیزئن کیا گیا ہے کہ یہ نظریہ مواصلات ،پرنٹ صحافت ،ریڈویو ،ٹی وی اور ویڈیو پروڈکشن کی ایک متوازن شکل پیش کرتا ہے اسی طرح نظری نصاب میں سیمینارپیپرس کی پیشکش ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں عملی تفویضات،ایکتحقیقی پروجیکٹ ،کلاس میں پیش کش،اور دیگر تفویضات بھی شامل ہیں 
پہلے سمیسٹر میں طلبہ کو ایک لیب جرنل کی طباعت و اشاعت عمل میں لانی ہوتی ہے ۔طلبہ شعبے کے ذریعے شائع کیے جانے والے'اظہار' نامی لیب جرنل کو قلمی وتحقیقی تعاون بھی فراہم کرتے ہیں اور اس کی ترتیب و تزئین میں بھی حصہ لیتے ہیں ۔

دوسرے سمیسٹر میں ہر طالب علم کو شعبے کے کسی ایک استاذ کے زیر نگرانی ایک تحقیقی رپورٹ تیار کرنی ہوتی ہے ۔طلبہ ریڈیو ڈاکومنٹری تیار کرنے میں اجتماعی طور پر بھی حصہ لیتے ہیں ۔تیسرے اور چوتھے سمیسٹر میں نصاب کے مطابق طلبہ اجتماعی طور پر ڈاکومنٹری اور دیگر اقسام کی ویڈیوزبناتے ہیں،طلبہ تیسرے اور چوتھے سمیسٹر کے دوران ای این جی/ای ایف پی کو شامل کرتے ہوئے ملٹی میڈیا سیٹ اپ پر بھی کام کرتے ہیں ۔

ذرائع ابلاغ کے میدان کو سامنے رکھتے ہوئے شعبہ نے انگریزی صحافتی مہارت کا ایک پیپر مہیا کیا ہے تاکہ طلبہ انگریزی زبان میں مواصلاتی مہارت حاصل کر سکیں اسی طرح ملک کے بدلتے ہوئے اقتصادی منظرنامے کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ایک پیپر بعنوان سماجی۔اقتصادی سیاست اور میڈیا کے مسائل طلباءمیںمتعارف کرایا گیا ہے جو اس وسیع سماجی۔ اقتصادی مضمرات کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جن کے تحت ہندوستان میں میڈیا کو کام کرنا ہوتا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ایک اورپیپر مطالعات فلم کے نام سے چوتھے سمیسٹر میں متعارف کرایاگیا تھا،اسکے علاوہ ایک اضافی پیپر مواصلاتی مہارت کے عنوان سے مختلف مواصلات کی مہارتوںمیں نکھار لانے کے لیے متعارف کرایا گیا ۔

اسکالرشپ
جے ایم سی کے تمام طلباءکو ماہانہ ایک ہزار روپے بطور اسکالرشپ دیے جاتے ہیں ، یہ اسکالر شپ کم زور معاشی پس منظر کے حامل طلباءکو پروفیشنل کورسز کے دوران مدد فراہم کرتی ہے ۔ یونیورسٹی کی اس اسکالرشپ کے علاوہ شعبہ بھی طلباءکی ہمت افزائی کرتا ہے اور مختلف حکومتی و غیر حکومتی اسکالرشپس سے فائدہ اٹھانے کے ضمن میں طلباءکی رہ نمائی کرتاہے ۔
انٹرن شپ
دوسرے سمسٹر کی تکمیل کے بعد ہر طا لب علم کو مشہور میڈیا اداروں میں چار ہفتوں کی انٹر ن شپ سے گزرنا پڑتا ہے ۔
ایم اے (جے ایم سی ) کورس میں داخلہ کی اہلیت
ایم ۔اے (صحافت و ترسیل عامہ) میں داخلہ عام طور پر مئی / جون میں منعقدداخلہ امتحان کے ذریعہ ہوتا ہے ۔امیدوار کے لیے لازم ہے کہ وہ کسی بھی Discipline میں ایک مسلمہ یونیورسٹی سے کم از کم 45فیصد مجموعی نمبروں کے ساتھ گریجویٹ ہوں۔امیدواروں نے کم از کم دسویں درجہ تک اردو بحیثیت مضمون پڑھی ہو یااسے اردو کی اس قدر معلومات ہوںکہ وہ آسانی سے اردو لکھ،پڑھ اور بول سکے ۔ یہ ایک کل وقتی کورس ہے اوراس میں 75 فیصد حاضری لازمی ہے ۔ اور یونیورسٹی کے تمام قواعد و ضوابط کا اطلاق بھی لازمی ہے ۔
شعبہ جے ایم سی میں تحقیقی پروگرام
شعبہ نے اب2014 سے پی ایچ ڈی کورس کی شروعات کی ہے جس میں داخلہ بذریعہ داخلہ امتحان ہوگا ۔
مستقبل کے منصوبے
شعبہ، مستقبل میں چار ڈپلوما /پی جی ڈپلوما کورسز شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ خصوصاً ابھرتے ہو ئے میدانوںمیں مثلا اسکرپٹ رائٹنگ ۔نان لینئر ایڈیٹنگ، ویڈیو گرافی اور گرافکس پروگرام ، انیمیشن ۔ اسی طرح ایک تین سالہ گریجویشن پروگرام بی اے ذرائع ابلاغ و صحافت بھی زیر غور ہے۔ عملہ
شعبہ میں فی الحال ایک پروفیسر ، دو اسوسی ایٹ پروفیسر اور دو اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ۔ ان کے علاوہ ایک تکنیکی اسسٹنٹ ، ایک آفس اسسٹنٹ اور ایک اٹینڈنٹ بھی شعبہ میں برسر خدمت ہے ۔

شعبہ انگریزی
english

Head of Department

Email : hod.english@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 91-40-23008324

Fax No(s) :

Postal Address

Department of English
School of Languages Lingusitic & Indology
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبہ انگریزی کا قیام 2004 میں عمل میں آیا۔ شعبہ میں انگریزی زبان و ادب میں ایم اے' ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام چلائے جاتے ہیں۔ ایم اے پروگرام کے ذریعہ ذریعہ شعبہ، انگریزی میں ادبی اور لسانیاتی خدمات کا احاطہ کرتا ہے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ذریعہ علمی افق کو وسعت دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ شعبہ میں لسانی زاویہ کے ساتھ ثقافتی اور تقابلی مطالعات کی نئی راہہیں تلاش کی جاتی ہیں اور ریسرچ پروگرامس میں اپنی تحقیقاتی انتخابیت کے ذریعہ لسانی ٹیکنالوجی اور مطالعات ادب جیسے میدانوں میں تعاون و اشتراک کے گوشے تلاش کیے جاتے ہیں۔

شعبے کے طلبہ کو انسان دوست روایات کی تربیت دیتے ہوئے ان میں دانشورانہ رواداری کے جذبہ کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ طلبہ کو ادبی اور لسانی تخلیقیت کا سرمایہ فراہم کیا جاتا ہے۔ شعبہ انگریزی کا ملک میں ادبی اور لسانی اکتساب کے ایک جدید مرکز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔

شعبے کے بنیادی مقاصد میں انگریزی اور اردو میں ذو لسانی تحقیق کی جانب طلبہ کو تحریک دینا شامل ہے تاکہ مستحکم ادبی و لسانی بین شعبہ جاتی تحقیق انجام پائے اور تعلیمی دنیا میں دیانت دارانہ اضافہ کیا جاسکے۔ شعبہ انگریزی مستقبل میں انگریزی۔ اردو کی ذو لسانی تحقیق کے حوالے سے ایک عصری مرکز کی شکل اختیار کرنے کے لیے پُرامید ہے۔

انگریزی زبان و ادب کے موضوعات پر شعبہ کی جانب سے قومی کانفرنسوں کا باقاعدگی کے ساتھ اہتمام کیا جاتا ہے۔ اکثر و بیشتر اس طرح کی کانفرنسیں مارچ کے مہینے میں منعقد ہوتی ہیں۔

شعبے کی جانب سے بین الاقوامی معیار کا ایک ششماہی ذولسانی جریدہ ''مولانا آزاد جرنل آف دی انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر (MAJELL) شائع کیا جاتا ہے۔ یہ جریدہ مارچ اور اپریل میں شائع ہوتا ہے۔ بین ثقافتی مفاہمت کا فروغ ادبی دانشورانہ افق میں وسعت اور اظہار کے لسانی امکانات کی نشاندہی اس جریدے کے مقاصد ہیں۔

ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامس میں اختراعی اور بین شعبہ جاتی تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ تاہم انگریزی زبان کی تاریخ' انگریزی زبان کی تدریس' ہندوستان میں انگریزی زبان کی تدریس' انگریزی صوتیات' اسلوبیات' انگریزی ادب کی تاریخ' برطاونوی ادب'دولت مشترکہ کا ادب' اردو۔ انگریزی ادب' اردو انگریزی مطالعات ترجمہ' مسلم ادب' ہندوستان میں انگریزی تحریروں اور ادبی نظریہ و تنقید جیسے روایتی اور مسلمہ میدانوں کی مبادیات سے بھی طلبہ کو کماحقہ واقف کروایا جاتا ہے۔

تحقیق کے لگ بھگ مذکورہ بالا تمام اہم موضوعات پر شعبہ میں کام ہوچکا ہے۔ شعبہ کو اس بات کا بھی اعزاز حاصل ہے کہ یونیورسٹی میں ایم فل کی سطح پر اولین تحقیق اس نے انجام دی۔ شیخ محمد شفیع اللہ کو جنہوں نے 2006 میں رجسٹریشن کیا تھا' شعبہ کی جانب سے 2008 میں ایم فل کی سند عطا کی گئی۔وہ یونیورسٹی کی جانب سے تیسرے اور شعبہ کی جانب سے پہلے ڈاکٹریٹ حاصل کرنے والے تھے۔ انہوں نے ''این انالیٹکل اسٹڈی آف جنرل انگلش سلیبس پرسکرائبڈ ایٹ دی فرسٹ ایئر ڈگری لیول ان دی افیلیٹڈ کالجیں آف دی یونیورسٹی آف جموں : اینڈ اے پروپوزڈ آلٹرنیٹیو سلیبس کے موضوع پر کام کیا۔

قانونی حکام اور عہدیدار

شعبہ عربی
arabic

Head of Department

Email : hod.arabic@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 040- 23008319

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Arabic
School of Languages Lingusitic & Indology
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

عربی قرآن و حدیث کی زبان ہے، خالق کائنات کی معرفت اور دین فطرت کی ترجمان ہے .اسلامی تہذیب و ثقافت کا امین ہے.اسلام اور مسلمانوں کی بین الاقوامی زبان ہے. عربی زبان بطور ادب و ثقافت کے توشاید دنیا کے تمام زبانوں سے کہیں زیادہ ادبی ذخیرہ سے مالا مال ہے ۔ساتھ ہی سب سے بڑی خوش بختی کی بات یہ ہے کہ عربی دنیا کی دوسری تمام زبانوں پر تعبیری اعتباری سےفوقیت رکھتی ہے۔یہ فقط دعویٰ نہیں بلکہ مسلمہ حقیقت ہے کہ دنیا کی کوئی بھی زبان فصاحت و بلاغت اور حسنِ اظہار کے اعتبار سے عربی زبان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ عصرحاضر میں صحرائے عرب میں جزیرۃ العرب کے اندر اور جزیرۃ العرب کے باہر اﷲ تعالیٰ کی قدرت و مشیت سے جو زرسیّال، پیٹرول اور دوسرے معادن کے ابلتے ہوئے چشمے نمودار ہوگئے ہیں انہوں نے ان بادیہ نشین،خانہ بدوش عرب اقوام کو عزت و مجد اور عظمت و رفعت کے اس اعلیٰ مقام پر پہنچادیا ہے کہ آج روس و امریکہ فرانس و برطانیہ جیسے ممالک بھی اپنے اقتصادی وسیاسی مفاد ومصالح کی خاطر ان بدویوں کی خوشامد کیلئے ان کی زبان عربی سیکھنے اور بولنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
مذکورہ حقائق سے عصر حاضر میں عربی زبان وادب کی اہمیت وافادیت روز روشن کی طرح عیاں ہو گئیں ۔ انہی اہمیتوں کے پیش نظرمولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی میں ڈپارٹمنٹ آف عربک کا قیام سنہ 2006 عمل میں آیا اور باقاعدہ درس وتدریس کا سلسلہ سنہ 2007سے شروع ہوا۔پروفیسر عبدالمعز نظامی رحمہ الله ڈپارٹمنٹ کے سب سے پہلےصدر تھے ۔شعبہ عربی اول دن سے اس بات پر کوشاں ہے کہ طلباءکے اندر ادبی ذوق کو پروان چڑھایاجائے اور جدید تقاضوں کے مطابق ان کی تربیت کی جائے۔یہی وجہ ہے کہ چند سالوں کے اندر شعبہ عربی کا شمار ہندوستان کے ممتاز شعبوں میں ہو نے لگا ہے۔اساتذہ کی مخلصانہ تربیت اور رہنمائی کانتیجہ ہے کہ ہمارے طلباءکی اچھی خاصی تعداد NET, JRFمیں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔شعبہ عربی کے تحت چلنے والے تمام کورسز کا نصاب Up to date اورجدید تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ ہے۔ اس نصاب سے جہاں ایک طرف طلباءکے اندر ادبی ذوق پیدا ہو تا ہے وہیں سہ لسانی (عربی،اردو،انگریزی )ترجمہ نگاری میں مہارت پیدا کی جاتی ہے ۔ ساتھ ہی گلو بلائزیشن کی وجہ سے عربی زبان وادب میں روزانہ جدید الفاظ واصطلاحات کاجو اضافہ ہورہاہے ،ان سے طلباءکو مکمل طور پر واقف کرایا جاتا ہے۔کتابوں کے بغیر علمی طور پر پرواز میں کو تاہی آتی ہے اس لئے عربی زبان وادب کے مختلف موضوعات پرمعتد بہ تعدادمیں نادر و نایاب کتابیں شعبہ کی لائبریری کے علاوہ مرکزی کتب خانہ،مانو میں بھی دستیاب ہیں۔طلبا کی مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کی طرف سے اسکالر شپ کا بھی انتظام ہے تاکہ ضرورت مند طلبا مالی دشواری کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ منقطع نہ کرے۔

شعبہ فارسی
persian

Head of Department

Email : hod.persian@manuu.edu.in

Telephone No(s) :

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Persian
School of Languages Lingusitic & Indology
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبہ فارسی کا قیام مارچ 2008ء میں عمل میں لایا گیا ۔ ایم اے فارسی کے 2 سالہ (4سمسٹر پر مشتمل ) ریگولرکورس کے ساتھ تعلیمی سال 2008-2009 سے تدریس کا آغاز ہوا۔ 2009-2010 میں فارسی میں ایک سالہ ڈپلومہ شروع کیا گیا۔ بعد ازاں، شعبہ ہٰذا نے ایم فل اور  پی ایچ ڈی میں تحقیقی پروگرام کیا۔

شعبہ کے اہم میدان: تقابلی لسانیات 'مخطوطہ شناسی ' علم دستاویز ' تاریخ نویسی ' علم کتبات ' سکہ شناسی اور صوفی شعرا

شعبہ انتظامیہ
CBM Building

Head of Department

Email : hod.management@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 91-040-23006601

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Management Studies
School of Commerce and Management Studies
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 400032

Brief Profile

شعبہ نظم ونسق اور تجارت کاقیام تعلیمی سال 2004-05 میں ایم۔ بی۔ اے پروگرام کے آغاز کے ساتھ اسکول برائے تجارتی نظم و نسق کے تحت عمل میں آیاتھا۔نظم و نسق کے ان باقاعدہ مضامین کے علاوہ جوکسی بھی مینجمنٹ کورس کا لازمی حصہ ہوتے ہیں ،متعلقہ فعال میدانوں میں مخصوص مطالعہ پر زور دیا جاتا ہے ۔شخصیت کی نشوونما کے لیے مختلف اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں، ماہرین صنعت کو خطاب کی دعوت دی جاتی ہے، طلباءکے ذریعے وسیع تر موضوعات پر سمیناروںکا انعقاد کیا جاتاہے، مینجمنٹ گیمس (Management Games) اور صنعتی دوروں کا اہتمام کیا جاتا ہے جو طلباءکے لیے صنعت اور کام کرنے کے ماحول کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔شعبہ ان کے کیریرکو آگے بڑھانے کے لیے ایک مناسب و موزوں ماحول تیار کرتا ہے ۔اپنے قوی علمی و تحقیقی پس منظر کی وجہ سے شعبہ کے اساتذہ طلبا کو سہولت فراہم کرنے کا گہرا تجربہ رکھتے ہیں۔ 
شعبہ نے ایم کام کورس اور مطالعات نظم ونسق میں تحقیقی پروگرام بھی متعارف کرایا ہے۔ ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرامس کا آغاز تعلیمی سال 2011-12 سے ہوا۔ اس کورس کے آغاز سے ہی شعبہ اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ اکاونٹنگ کے تئیں  پرعزم ہے۔اس نصاب کی تشکیل علمی پیش رفت کی مختلف النوع وسعتوں اور تجربہ کی گوناگوں صورتوں کا ثمرہ ہے۔اس نصاب کی ساخت میں نظریاتی تجزیہ اورپیشہ ورانہ عمل کے مابین توازن قائم رکھا گیاہے۔ ممتاز اساتذہ کے ذریعے طلباکی تربیت کی جا رہی ہے جو اس امر کے لیے کوشاں ہیں کہ یہ طلباءمکمل طور پر اس کے لیے تیار کیے جائیں کہ بازار کے جدیدتقاضوں سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآہوسکیں۔
شعبہ کے ریسرچ پرو گرامس جدت کو فروغ دیتے ہیں 'ان سرگرمیوں پر بطور خاص توجہ دی جاتی ہے جو ان مسائل کو حل کرسکیں جو صنعت ،سماج اور بیرونی ممالک کے ساتھ دوستانہ تجارت میں رکاوٹ ڈال سکتی ہیں۔ شعبہ تحقیق کے چار اہم میدانوںمیں پیش رفت کا نظم رکھتا ہے ،یہ ہیں خریدو فروخت،انسانی وسائل کے انتظام،مالیات اور عمومی انتظام۔شعبہ ان میدانوں میں غیر معمولی تحقیقی ماحول فراہم کرتا ہے۔اور یہاں نوجوان محققین کی آنے والی نسلوں کو ترقی دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

شعبہ سیاسیات
arts

Head of Department

Email : hod.polscience@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 91-40-23008327

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Political Sciences
School of Arts & Social Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

2015 میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ایک خوش آئند اضافہ ہوا۔ اس سال شعبہ سیاسیات کا قیام عمل میں آیاجو سیاسیات کی وضاحت اور اس کی افہام وتفہیم کے لیے وقف ہے۔یہ شعبہ پہلے شعبہ انتظامیہ اور نظم و نسق میں ضم کیا گیا تھا۔اس کے مطالعے کا دائرہ بی اے ایم اے ایم فل کورسز تک محدود ہے۔عنقریب علمِ سیاسیات کے تمام میدانوں میں پی ایچ ڈی پروگرام کی شروعات کے سلسلے میں بھی پیش قدمی جاری ہے۔

نوجوان اور تجربہ کار اساتذہ کے تعاون سے طلبا اور اس میدان میں تحقیق میں دلچسپی لینے والے طلبا کو معیاری تعلیم کے لیے شعبہ پر عزم ہے۔یہ علمِ سیاسیات کے کثیرالجہتی میدان میں فہم و ادراک اور تعلیمی شعور کو بالیدہ کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ اس شعبے کے طلبا اور تحقیق کا کام کرنے والوں کواپنی ترقی کے لیےخوب سے خوب تر راہ ہموار کرنے میں مدد مل سکے۔ بالفاظِ دیگر اس شعبے کی تعلیمی فضا نہ صرف طلبا کو بہتر شہری بنانے میں بلکہ عصری تقاضوں کے پیشِ نظر اپنے مستقبل کی راہیں متعین کرنے میں مدد کرتی ہے۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں اس میدان میں نظریاتی اور اطلاقی سطح پر معیاری تحقیق کی کمی علم سیاسیات کی تعلیم کے میدان میں ایک بڑا چیلینج ہے۔اسی بات کو نظر میں رکھتے ہوئے شعبہ تحقیق کو معیار ی بنانے کے لیے درکار شرائط کوپورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور علمی سرگرمیاں بھی انجام دے رہا ہے۔

ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ اچھے اساتذہ طلبا کی بہتر ذہن سازی کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹی طلبا میں صلاحیتیں پیدا کرنے پرسب سے زیادہ زور دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہماری یونیورسٹی تحقیقی کام کرنے کی غرض سے انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پرورکشاپ اور کافرنس میں شرکت کے لیے امداد فراہم کرتی ہے۔

شعبہ عوامی نظم و نسق عامہ
publicadmin

Head of Department

Email : hod.publicadmin@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 91-40-23008327

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Public Administration
School of Arts & Social Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبہ سیاسیات و عوامی نظم و نسق عامہ کا قیام 2006 میں عمل میں لایا گیا تھا۔ شعبہ میں عوامی انتظامیہ سے ایم اے ' ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامس چلائے جارہے ہیں۔ طلبا کی جانب سے شعبہ کو پوسٹ گریجویٹ اور تحقیقی پروگراموں میں اچھا رد عمل وصول ہورہا ہے۔

شعبہ معاشیات
eco

Head of Department

Email : hod.economics@manuu.edu.in

Telephone No(s) :

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Economics
School of Arts & Social Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبہ معاشیات مولانا آزاد یونیورسٹی کا سب سے کم عمر شعبہ ہے جو 2014میں قائم ہوا۔شعبہ کا عین مقصد ہے کہ طلبا کو اردو زبان کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم میں ان کی معیاری شراکت کو فروغ دیا جائے۔اس وقت شعبہ میں اساتذہ کی تعداد چار ہے جن کے توسط سے علمِ معاشیات میں گریجویشن اور پی جی پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔اساتذہ کا تعلق علم ِمعاشیات کے مختلف میدانوں سے ہے۔مثال کے طور پرعالمی ٹریڈ،عوامی فینانس،اطلاقی شماریات،مقداری معاشیات،مالی معاشیات،صنفی اور ترقیاتی معاشیات وغیرہ۔اساتذہ کے خاص میدانوں کے تنوع سے جہاں شعبہ میں کثیرالجہتی تحقیق کو فروغ ملتا ہے وہاںمعاشیات کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے میدانوں میں گہرے مطالعے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
شعبہ اطلاقی معاشیاتی میدان کے علاوہ کاشت کاری،صنعتی،سرکاری،آئی ٹی سیکٹر،بینکنگ و فینانس سیکٹر،غیر سرکاری تنظیموں اوردوسرے سماجی متعلقہ میدانوں میں تحقیق کے لیےتربیت یافتہ لوگوں کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔درس وتدریس اور اکتسابِ علم کے ساتھ ساتھ شعبہ مستقبل قریب میں جلدی ہی پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کامصمم ارادہ رکھتا ہے۔
شعبہ کے خصوصی میدانوں میں عام حوالے سے ہندوستان میں اقلیتی فرقوں اور پسماندہ طبقوں کی ترقی بالخصوص آندھر پردیش اور تلنگانہ شامل ہیں۔شعبہ نے ان ہی خصوصی میدانوں کو نظر میں رکھتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ پروگرام اور تحقیق کے کورس کا خاکہ تیار کیا ہے اور اسے عملی شکل دے رہا ہے۔ 
یونیورسٹی میں جب سے شعبہ قائم ہوا ہے یہ نظریاتی اور مقداری نقطہ نظر کے تحت درس و تدریس اور تحقیق میں نمایاں کردار نبھانے کے لیےپر عزم ہے۔

شعبہ سماجیات
sociology

Head of Department

Email : hod.sociology@manuu.edu.in

Telephone No(s) :

Fax No(s) :

Postal Address

Department Sociology
School of Arts & Social Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبہ سماجیات 2014میں قائم ہوا۔ اس سے پہلے یہ سوشل ورک شعبہ میں شامل تھا۔یہ شعبہ اس وقت مستحکم ہوا جب اس میں تعلیمی سال 2014-15ڈگری سطح پرکورس شروع کیے گئے۔اس کے بعد 2015-16 علمِ سماجیا ت میں ایم اے شروع کیا گیا۔ بعد ازاں جلد ہی تحقیقی پروگرام ایم فل اور پی ایچ ڈی شروع کیے جائیں گے۔ یہ شعبہ سماجیاتی تناظر کو پیش نظر رکھتے ہوئے معاصر سماج کے گوناگوں پہلوؤں کی طرف توجہ مبذول کرانے اورتاریخی خطوط پر نظر ثانی کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ لہٰذا مختلف اقسام کے معاشروں کے اندر پائی جانے والی خصوصیات اور گروہوں اور معاشروں کے ذریعے وضع کیے جانے والے سماجی انتظامات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ شعبے کے اساتذہ تدریسی اور تحقیقی لیاقتوں کا حامل ہے جواہم سماجی مسائل جن میں جدت کاری، کام، متعلقہ ٹکنالوجی، بازارکاری، خاندان، تندرستی، تعلیم، موت، پاپولر کلچر،سماجی انصاف و سماجی پالیسی مذہب،غریبی اور ترقی،قانون،جرائم،قومیت،صنفی جنسی معاملات وغیرہ شامل ہیں ،تجربہ رکھتے ہیں اور ان متنوع میدانوں سے متعلق تدریس اورتحقیق میں شامل رہے ہیں۔اس میں مائیکرواور میاکرو سماجی نظریات شامل ہیں۔

جس طرح ڈگری کی سطح پر نہایت دلچسپ کورس تیار کیا گیا ہے اسی طرح ایم اے کی سطح پر بھی ہم طلبا کو تیار کرنے کی تدبیر کر رہے ہیں تاکہ ان کی تنقیدی اور تحقیقی فہم کی بنیاد کو مضبوط کیا جائے اور انہیں اپنے کیریر بنانے کی غرض سے مختلف میدانوں کی پیشہ ورانہ لیاقت ومعلومات فراہم کی جائیں مثال کے طور پرتعلیمی تحقیق اور درس و تدریس ،میڈیا،انتظامیہ،برادری کی ترقی،بازاری تحقیق' نوجوانوں اور خاندانوں کی خدمات،فلاح و بہبود کی پالیسی ، انتظامیہ اور سماجی پروگراموں کی تشخیص وغیرہ۔

شعبہ اسلامک اسٹڈیز
islamicstudies

Head of Department

Email : hod.islamicstudies@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 91-40-23008364

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Islamic Studies
School of Arts & Social Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبہ اسلامک اسٹڈیز کا قیام مئی 2012 میں عمل میں آیا۔شعبے کابنیادی ہدف جدید تناظر میں اسلامک اسٹڈیز کی تعلیم سے طلبہ کوبہرہ ور کرنا ہے۔ اسلام نے موجودہ دور میں اپنے مخصوص سیاسی وسماجی نظریات کی و جہ سے عوامی سطح پر ہونے والی گفتگو میں مرکزی اہمیت اختیار کرلی ہے۔نیزعالمی تمدن کی تشکیل اور انسانیت کی خوش حالی و ترقی میں اس نے نہایت اہم اور غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ معاصر دنیا کے علمی حلقوں میں ان پہلوؤں سے اسلام کا مطالعہ کیا جارہاہے اور ان پر بحثیں ہورہی ہیں۔ شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے اسلام پر مطالعہ وتحقیق کے حوالے سے وسیع تناظر میں اسلامی علوم،تہذیب وتمدن، تصوف اور اسلام کے سیاسی وسماجی افکار وغیرہ موضوعات کو تدریسی نصاب کا حصہ بنایا ہے ۔ اس کا مقصداسلامیات کے میدان میں علم وتحقیق کے ایسے ماہرین پیدا کرنا ہے جو ہندوستان اور ہندوستان سے باہر عالمی معاشر ے میں اپنا متوقع رول ادا کرسکیں۔

تحقیق کے خصوصی میدان :

  • اسلامی علوم کا گہرا علم
  • دور جدید کے تقاضوں کا ہمہ جہتی شعور
  • بین مذہبی تعلقات کی دینیاتی تفہیم
  • تکثیری معاشرہ میں مسلمانوں کا کردار
  • ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کا مطالعہ
  • معاصر مسائل پر اسلامی تناظر میں تحقیق

شعبہ سماجی کام
socialwork

Head of Department

Email : hod.socialwork@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 040-23008437

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Social Work
School of Arts & Social Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبہ سماجی کام ابتدا ہی سے شعبہ کے طالب علموں میں سماجی خدمت کے تحت پیشہ ورانہ طور پر پسماندہ طبقوں کے ساتھ کام کرنے کی واقفیت پیدا کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ خدمت خلق میں بہتر کردار ادا کیا جاسکے۔شعبہ مولانا آزاد یونیورسٹی کے بنیادی مقاصد میں اسے نہایت ضروری قرار دیتا ہے کہ ہندوستانی مشترکہ تہذیب کی مخزن اردو زبان میں اعلیٰ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کی جائے۔
یہ شعبہ فی الوقت اردو کی لیاقت رکھنے والے طلبا کے لیےماسٹر آف سوشل ورک (ایم ایس ڈبلیو) پروگرام پیش کر رہا ہے۔یہاں کثیر تعداد ان طلبا کی ہے جو بڑے مشکل حالات سے دو چار ہیں۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شعبہ ان طلبا کے ساتھ کام کر رہا ہے۔شعبہ نے تعلیمی سال 2014-15 سے پی ایچ ڈی پروگرام شروع کردیا ہے۔
شعبہ نے 2009 میں اپنے پہلے بیچ کے ذریعہ ہی حیدرآباد اور اس کے اطراف سرکاری اور غیر سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ایک بڑے نیٹ ورک کی تیاری کا کام شروع کر دیا تھاجس کی وجہ سے تربیتی میدان نہایت سخت اور موئثر ہو گیا۔شعبہ میں چلائے جانے والے کورسزمیں طلبا کے تجربات کی بنا پر مسلسل سوالات ،پاس ہونے والے طلبا کا فیڈبیک اوربازار ی تقاضوں کے مطابق شعبہ کی خود تشخیص اور مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کے بنیادی مقاصد کے پیشِ نظر اردوذریعہ تعلیم سے درس و تدریس کے طریق کار میں جدت پیدا ہو گئی ہے۔
شعبہ کے ان اقدامات میں تعلیمی شمول کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔باقاعدہ ہفتہ وارانفرادی مذاکرے،فیلڈورک سیمیناروں اور تجربہ گاہوں کی مہارت سے شعبہ کے تخلیقی عزائم میں اضافہ ہو رہا ہے تاکہ طلبا کی علمی لیاقتوں کی بنیاد مضبوط ہو سکے۔بہت جلد شعبہ دستاویزی فلم کی نمائش کے ذریعہ بصری روداد دکھانے کا تجربہ کرنے جا رہا ہے،اس میں کی نمائش کے بعد مباحثہ ہوگا جو طلبا میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔یہ کوشش طلبا میں ان کے فہم وادراک کے مطابق سوالات کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیےکی جا رہی ہے تاکہ ان میں انسانی اقدار کو منظم کرنے کا احساس پیدا ہو سکے۔
مولانا آزاد یونیورسٹی (مانو) کے ڈپارٹمنٹ آف سوشل ورک کے نصاب میں اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ طلبا میں معاشرہ پر اثرانداز ہونے والے چیلنجزسے نبردآزما ہونے اور مجموعی طور پر تمام ترقیاتی کاوشوںمیں بہتر کردار ادا کرنے کی لیاقت پیدا ہو سکے نیز مداخلت کی ترقیاتی منصوبہ بندی ہو سکے اور ان علاقوں کو بھی دریافت ہو سکے جہاں قدم قدم پر مسائل کا سامنا ہے ۔

شعبہ تاریخ
history

Head of Department

Email : hod.history@manuu.edu.in

Telephone No(s) :

Fax No(s) :

Postal Address

Department of History
School of Arts & Social Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبہ تاریخ کا آغاز 2011میں عمل میں آیا۔سردست یہ شعبہ ہندوستانی تاریخ میں بی اے کا پروگرام چلارہاہے ۔تعلیمی سال 2015-2016سے ہندوستانی تاریخ میں ایم اے کے آغاز کا منصوبہ ہے۔یہ امر نہایت مسرت انگیز ہے کہ آغاز کے ساتھ ہی شعبے میں ہندوستان کے مختلف حصوں کے طلبہ نے داخلہ لیتے ہوئے اِسے قومی کردار عطاکیا۔
شعبے میں غیر معمولی طور پر متحرک 5 اساتذہ برسرکار ہیں' جن کا ملک کی نامور جامعات ،یونیورسٹی آف کشمیر ؛ یونیورسٹی آف حیدرآباد' علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اورجواہر لال نہرو یونیورسٹی (نئی دہلی) سے تعلق رہاہے ۔وقت کے ساتھ اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔ 
وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ رکھنے کی خاطر شعبہ تاریخ نے ہندوستان میں اسلام کی تاریخ ' ہندوستان کی معاشی تاریخ ' جدید ہندوستان میں خواتین اور سا مراجی ہندوستان میں دلت تحریک جیسے منفرد کورسس وضع کیے ہیں۔شعبے نے یونیورسٹی کے معلنہ مقاصد کو ملحو ظ رکھتے ہوئے خواتین 'مذہبی اقلیتوں اور دلتوں جیسے نظرانداز کردہ طبقات کی تاریخ پر تدریس اور تحقیق کو مرکوز کیا ہے۔
شعبہ 'مستقبل میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامس کے علاوہ سیاحتی انتظامیہ ' میوزیالوجی اور آثار قدیمہ کے انتظامیہ میں پی جی ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ طلبہ کے روزگار کو یقینی بنانے کیلیےصنعت 'پالیسی منصوبہ بندی اداروں اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ تال میل کی کوشش کی جارہی ہے۔
شعبہ خود کو تعلیمی عمدگی کا ایک طاقتور مر کز بنا نے کا خواہاں ہے جو اپنی سماجی ذمہ داری بھی نبھاسکے تاکہ اعلیٰ تعلیم اور پالیسی منصوبہ بندی کے عالمی اداروں کی کہکشاں میں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کیلیےایک باوقار مقا م کا حصول یقینی بن جائے۔

شعبہ طبیعیات
physics

Head of Department

Email : hod.physics@manuu.edu.in

Telephone No(s) :

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Physics
School of Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبہ طبیعیات کا قیام سال 2014 میں عمل میں آیا اور یہ شعبہ طبیعیات سے بی ایس سی کا پروگرام چلا رہا ہے۔ فی الحال شعبہ میں تین مستقل اساتذہ اکرام موجود ہیں۔ مستقبل قریب میں یہ شعبہ ایم ایس سی اور تحقیقی پروگرام کی سطح تک تعلیم شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

تحقیق کے اہم علاقے 
 یہ شعبہ طبیعیات کےاہم میدانوں اور بین موضوعاتی تحقیقات کو فروغ دیتا ہے۔

شعبہ کیمیا
chemistry

Head of Department

Email : hod.chemistry@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 040-23008323

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Chemistry
School of Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

اسکول برائے سائنسس' مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ' حیدرآباد کے تحت شعبہ حیوانیات کا قیام سال 2014 میں عمل میں آیا۔ یہ شعبہ فی الحال انڈر گریجویٹ کورس (بی ایس سی) چلا رہا ہے اور مستقبل قریب میں پوسٹ گریجویٹ اورتحقیق کی سطح تک کے تعلیمی پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

شعبہ نباتیات
botany

Head of Department

Email : hod.botany@manuu.edu.in

Telephone No(s) :

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Botany
School of Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

اسکول برائے سائنسس' مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ' حیدرآباد کے تحت شعبہ نباتیات کا قیام سال 2014 میں عمل میں آیا۔ یہ شعبہ فی الحال انڈر گریجویٹ کورس (بی ایس سی) چلا رہا ہے اور مستقبل قریب میں پوسٹ گریجویٹ اورتحقیق کی سطح تک کی تعلیمی پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

شعبہ حیوانیات
zoology

Head of Department

Email : hod.zoology@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 040-23008323

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Zoology
School of Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

سکول برائے سائنسس' مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ' حیدرآباد کے تحت شعبہ حیوانیات کا قیام سال 2014 میں عمل میں آیا۔ یہ شعبہ فی الحال انڈر گریجویٹ کورس (بی ایس سی) چلا رہا ہے اور مستقبل قریب میں پوسٹ گریجویٹ اورتحقیق کی سطح تک کی تعلیمی پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ شعبہ کے پاس اہل اساتذہ موجود ہیں جو تحقیق کے میدانوں میں قومی اور بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں۔

شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی
cs

Head of Department

Email : hod.csit@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 040-23008367

Fax No(s) :

Postal Address

Department of CS & IT
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

میں آپ تمام کا شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی' مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے والہانہ خیر مقدم کرتا ہوں۔

یونیورسٹی نے2006میں شعبہ برائے کمپیوٹر سائنس وا نفارمیشن ٹکنالوجی ،انفارمیشن ٹکنالوجی میں ایک سالہ پوسٹ گریجویشن ڈپلوما کورس کو متعارف کراتے ہوئے قائم کیا۔ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے میدان میں اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔کمپیوٹر کے میدان میں ہو رہی ترقی اور مسلسل جدت کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے شعبہ نے ہمیشہ بہترین پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد پیدا کیے ہیں جو آئی ٹی انڈسٹری میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ 
شعبہ نے 20111میں کمپیوٹر اطلاقیات میں اس مقصد کے ساتھ ماڈیولر پروگرام شروع کیا ہے تاکہ کمپیوٹر سائنس میں بنیادی لیاقت کو فروغ حاصل ہواور طلباءکو ترقیاتی کام کوآگے بڑھانے کے لیے تیار کیا جا سکے اور وہ تحقیق کے میدان میں چیلنجز کا سامنا کر سکیں۔پہلے اور دوسرے سال کے بعد طلبہ بالترتیبPGDIM کو چھوڑسکتے اور M.Sc) IT) کو جاری رکھ سکتے ہیں۔
ملک کے نوجوانوں میں کاروباری مہارت پیدا کرنے کے لیے شعبہ نے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل بہترین افراد کی تیاری کے مقصدسے 2013سےCS&ITمیں بیچلر آف ٹکنالوجی(B.Tech)پرو گرام شروع کیا ہے۔معیاری تحقیق کے لیے شعبہ نے 2013سے کمپیوٹرسائنس میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کیا ہے۔ 
شعبہ ہمیشہ ترقی کی اعلیٰ منزلوں کی جانب گامزن رہا ہے اورتکنالوجی کے عصری رجحانات کی رفتار سے خود کو برابر ہم آہنگ رکھا ہے۔علاوہ ازیں تعلیمی تربیت اور تحقیق کی مہارت بھی فراہم کرتا ہے۔شعبہ نے 2015سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر آف ٹکنالوجی (M.Tech)پروگرام شروع کیا ہے۔

شعبہ ہندی
hindi

Head of Department

Email : hod.hindi@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 040-23008303

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Hindi
School of Languages Lingusitic & Indology
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

مختصر تعارف : شعبہ ہندی نے تعلیمی سال 2007-2008میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ابتداءہی میں ایم اے'ایم فل اور پی ایچ ڈی کے کورسس متعارف کیے گئے۔ غیر ہندی علاقوں میں ہندی زبان وادب کا فروغ شعبہ کا اصل مقصد ہے۔ شعبہ ہندی 'اُردو اور دکنی اُردو زبانوں کے ساتھ مستحکم رشتہ استوار کیے ہوئے ہے ۔بین شعبہ جاتی مطالعات 'تحقیقاتی پروگرام اور سروے منظم کیے جاتے ہیں۔شعبے کی جانب سے دکنی زبان وادب پر ایک کتاب شائع ہوچکی ہے۔ اُردو اور ہندی زبانوں کے درمیان ثقافتی رشتوں کوجاننے کی غرض سے شعبہ کے طلبہ اور اساتذہ کی اُردو سیکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔

Thrust Areas :شعبہ ہندی کی جانب سے جاری تحقیقی پروگرام میں نسائی ادب' دلت ادب 'تقابلی ادب'مسلم مکالمہ 'اور  جدید تھیڑشامل ہیں۔

تحقیق کے میدان : عہدِ و سطی کی شاعری ' تقابلی ادب' آموزشِ ہندی وترجمہ'کتھا ساہتیہ ڈراما' جدید مطالعہ ' خواتین مذاکرات' آدیواسی اور مسلم مذاکرات

شعبہ ترجمہ
translation

Head of Department

Email : hod.translation@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 91-40-23008442

Fax No(s) :

Postal Address


Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبہ ترجمہ ' مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ہندوستان بھر میں اردو کے مخصوص پس منظر کے باعث اپنی نوعیت کا منفرد شعبہ ہے جو جو یوجی سی کی مالی معاونت کے تحت اختراعی پروگرام کے تحت قائم کیا ہے ۔ شعبہ کے آغاز ہی سے یہاں پر دو سالہ ایم اے پوسٹ گریجویٹ کورس ایم اے مطالعہ ترجمہ کی تدریس کی جارہی ہے۔ چند سالوں سے شعبہ میں مستحکم توسیع ہورہی ہے۔طلبا کی جانب سے مختلف تعلیمی اور مطالعات ترجموں کے پراجکٹ میں ان کی عملی شمولیت ان کو مزید بہتر بنانے میں ممد و معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس کورس کو اردو بولنے والے عوام میں کافی مقبولیت اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ فارغ التحصیل طلبہ کو سرکاری اور خانگی شعبوں میں ملازمت کے زبردست مواقع ہیں۔

شعبہ ترجمہ میں ایم اے کا دوسالہ پوسٹ گریجویٹ کورس چار سمسٹرس پر مبنی ہے۔ نصاب تعلیم کو ترجمہ کے میدان میں جدید و عصری ضرورتوں اور چیلنجز کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلسل ہم آہنگ کیا جاتا ہے۔ شعبہ 6 اساتذہ پر مبنی ہے جن میں ایک پروفیسر' ایک اسوسی ایٹ پروفیسر اور چار اسسٹنٹ پروفیسر شامل ہیں جو اپنے تدریسی فرائض اور ذمہ داریوں کی تکمیل میں پوری سنجیدگی سے مصروف ہیں۔ ایم اے مطالعات ترجمہ میں انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلہ دیا جاتا ہے۔ ہندوستان کی کسی بھی یونیورسٹی کے گریجویٹ یا مماثل سند یافتہ طلبہ جو اردو میں مہارت رکھتے ہیں ' داخلہ امتحان میں شرکت کے لیے اہل ہیں۔ داخلہ امتحان میں اہل قرار دئیےے جانے والے امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا جاتا ہے۔ 
شعبے کے اہم تحقیقاتی موضوعات :
تاریخ ترجمہ 'ترجمہ کے نظریات ومبادیات' اصطلاح سازی' مشینی ترجمہ اور کمپیوٹر معاون ترجمہ' انطباقی لسانیات ' مختلف مضامین (سائنس 'سماجی علوم اور ادب وغیرہ ) کا عملی ترجمہ۔

کالج برائے تعلیم اساتذہ، آسنسول
CTE Asansol

Principal

Email : principal.cte.asansol@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 0341-2281901

Fax No(s) :

Postal Address

CTE Asansol
Maulana Azad National Urdu University,
Danishgah Islamia High School Campus, School Lane, Hutton Road

City : Asansol

State : West Bengal

Pin Code : 713301

Brief Profile

کالج برائے تعلیم اساتذہ، آسنسول، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کا ایک کالج ہے جو پورے ملک میں اور خصوصاً مغربی بنگال میں اردو میڈیم ثانوی اور اعلیٰ ثانوی اسکولوں کے اساتذہ کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
کالج شہر آسنسول کے مرکزی علاقے میں ایک خاموش پؔر امن اور خوش منظر مقام پر واقع ہے۔ یہ آسنسول ریلوے اسٹیشن سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ کالج ایک وسیع و عریض عمارت پر مشتمل ہے جس میں مطلوبہ تعداد میں کمرہ جات، اچحی طرح آراستہ کثیرالمقاصد ہال، مرکز برائے وسائل سائنس و ریاضی، تجربہ گاہ نفسیات، مرکز برائے وسائل آئی سی ٹی، مرکز برائے فنونِ لطیفہ و صنعت گری اور صحت و جسمانی تعلیم اور سرگرمیوں وغیرہ سے متعلق سہولیات دستیاب ہیں۔ یہاں عمدہ سہولیات سے آرستہ کتب خانہ موجود ہے جہاں 3500 کتابیں ہیں اور 19 جرائد خریدتا ہے۔ کتب خانے میں ایک کشادہ کمرۂ مطالعہ ہے جہاں بیک وقت 50 طلبہ کے لیے مطالعے کی سہولت دستیاب ہے۔ کالج کی عمارت میں ملاقاتیوں کے لیے مخصوص کمرہ، طالبات کے لیے کمرۂ تفریح، طلبا و طالبات کے لیے علیحدہ بیت الخلا، پارکنگ ، کھیل کا میدان، دفتر انتظامی اور کمرہ برائے عملہ وغیرہ کی سہولت موجود ہیں آگ کے خطرے سے حفاظت کے لیے عمارت کے مختلف حصوں میں ضروری حفاظتی آلہ جات نصب ہیں ادارے میں مسلسل برقی و آبی فراہمی اور طلبہ و اساتذہ کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔

شعبہ اردو
urdu

Head of Department

Email : hod.urdu@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 91-40-23532006

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Urdu
School of Languages Lingusitic & Indology
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبہ اردو کا قیام 2004 میں عمل میں آیا۔ شعبہ کا اصل مقصد نہ صرف ہندوستان بلکہ ساری دنیا میں اردو زبان ' ادب و ثقافت کی ادبی و ثقافتی اہمیت اور افادیت کے تعلق سے آگہی پیدا کرنا ہے۔ شعبہ اردو زبان کو علم کی زبان اور اردو ادب کو اقدار پر مبنی ایسے ادب کے طور پر فروغ دینا چاہتا ہے جو زمانے کی آزمائشوں پر کھرا اتر سکے۔ علم کے میدان کو وسعت دینے کی غرض سے شعبہ اردو، حقیقی تحقیق کا بیڑہ اٹھانا چاہتا ہے۔ شعبہ کی جانب سے اردو میں ایم اے' ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے علاوہ اردو اکتساب کو فروغ دینے کے لیے پی جی ڈپلوما' ڈپلوما اور سرٹیفیکیٹ کورس بھی چلائے جاتے ہیں

شعبے کے اہم تحقیقاتی موضوعات ہیں : معاصر ادب کا مطالعہ' دکنی زبان و ادب' لسانیات' ابلاغ عامہ' ترجمہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ۔

شعبہ تعلیمِ نسواں
women education

Head of Department

Email : hod.womeneducation@manuu.edu.in

Telephone No(s) : 040-23006612

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Women Education
School of Arts & Social Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم وتربیت کے ذریعہ خودمجازیت پیدا کرنا ہے۔اِسی کے پیشِ نظر نظامتِ تعلیم ِ نسواں کے تحت سال 2004 میں شعبہ مطالعاتِ نسواں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اب یہ یونیورسٹی کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔ یہ شعبہ پی جی کورس ایم اے ،ایم فل اور پی ایچ ڈی اردو میں پیش کرتا ہے۔
شعبہ کی روایت ہے کہ وقت کی بدلتی صورتِ حال اور تقاضوں کے مطابق مسائل پر تحقیقی کا م کو فروغ دیتا ہے۔تدریسی پروگرام میں اسی معنویت اور تعلیمی معیار پر زور دیا جاتا ہے۔وقت کی ضرورت کے پیشِ نظر نصاب اور موضوعات کو مسلسل جدیدتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔جب سے شعبہ قائم ہوا ہے استاد اور طالب علم کے مابین گہرا تعلق پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

ریاضی محکمہ
maths

Head of Department

Email : hod.maths@manuu.edu.in

Telephone No(s) :

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Mathematics
School of Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبۂ ریاضی کا قیام 2001 میں عمل میں آیا تھا ۔ یہ ریاضی میں ایم ایس سی پروگرام پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ شعبہ دیگر پروگراموں جیسے ایم سی اے میں ریاضی کی تدریس کی ذمہ داری بھی لیتا ہے۔ اگلے تعلیمی سال سے اس شعبے میں ایم ایس سی انٹیگریٹڈ کورس شروع کرنے کا امکان ہے۔

ریاضی محکمہ
maths

Head of Department

Email : hod.maths@manuu.edu.in

Telephone No(s) :

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Mathematics
School of Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبۂ ریاضی کا قیام 2001 میں عمل میں آیا تھا ۔ یہ ریاضی میں ایم ایس سی پروگرام پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ شعبہ دیگر پروگراموں جیسے ایم سی اے میں ریاضی کی تدریس کی ذمہ داری بھی لیتا ہے۔ اگلے تعلیمی سال سے اس شعبے میں ایم ایس سی انٹیگریٹڈ کورس شروع کرنے کا امکان ہے۔

ریاضی محکمہ
maths

Head of Department

Email : hod.maths@manuu.edu.in

Telephone No(s) :

Fax No(s) :

Postal Address

Department of Mathematics
School of Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli

City : Hyderabad

State : Telangana

Pin Code : 500032

Brief Profile

شعبۂ ریاضی کا قیام 2001 میں عمل میں آیا تھا ۔ یہ ریاضی میں ایم ایس سی پروگرام پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ شعبہ دیگر پروگراموں جیسے ایم سی اے میں ریاضی کی تدریس کی ذمہ داری بھی لیتا ہے۔ اگلے تعلیمی سال سے اس شعبے میں ایم ایس سی انٹیگریٹڈ کورس شروع کرنے کا امکان ہے۔