مرکز برائے اردو زبان ادب و ثقافت

School Name
مرکز برائے اردو زبان ادب و ثقافت
School Image
cucs
School Head
School Head Designation
School Address
Center for Urdu Culture Studies
Maulana Azad National Urdu University
Gachibowli
School Address City/Campus
Hyderabad
School Address State
School Address Pin
500032
School Telephone Number(s)
040-23008359
School Profile

مرکز کے بارے میں

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں مرکز برائے اُردو زبان ادب وثقافت کا یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی منظوری سے قیام عمل میں آیا۔مرکزکا مقصد اُردوزبان و ادب اور اس کے تاریخی شعور کے تعلق سے جمالیاتی اور ثقافتی اقدار کا فروغ اور تحفظ ہے۔مرکز کی عمارت کا سنگ بنیاد 27اپریل 2006ءکو اُس وقت کے مرکزی وزیر آبی وسائل پروفیسر سیف الدین سوز نے رکھا۔ تب وہ "اُردو میوزیم " کے نام سے جانا جاتا تھا۔بعد ازآں اسے مرکز برائے اُردو زبان 'ادب وثقافت سے موسوم کیا گیا۔مرکزکی نو تشکیل شدہ عمارت کا افتتاح اُس وقت کے معزز گورنر ہریانہ'پروفیسر اخلاق الرحمن قدوائی کے ہاتھوں 16جون2007 ءکو دوسرے جلسئہ تقسیم اسناد کے موقع پر عمل میں آیا۔
اس مرکز کو قدیم تاریخی دستاویزات کے محافظ خانے 'میوزیم 'لائبریری اور ثقافتی تحقیق کے ادارے کے امتزاج کی شکل دینا مقصود ہے تاکہ اِسے کتابی اور الیکٹرانک دونوں اعتبار سے اُردو زبان' ادب وثقافت کے مواد کے مرکز کے طور پر ایک منفرد پہچان حاصل ہو۔ پروفیسر خالد سعید نے مرکزکے اولین ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔