سعید حامد لائبریری

Paragraph Text

سعید حامد لائبریری کے بارے میں

سید حامد کتب خانہ طلبہ ، اساتذہ اور دیگر انتظامی عملہ کی مختلف ضرورتوں کی تکمیل کرتا ہے۔

پروفیسر محمد ظفر الدین، سید حامد کتب خانہ کے اعزازی ڈائرکٹر ہیں۔ ڈاکٹر عباس خان، ڈپٹی لائبریرین اس کتب خانہ کے انچارج ہیں۔

سید حامد کتب خانہ کی عمارت پوری طرح سے وائی فائی ہے جو 3300 مربع میٹر رقبہ پر محیط ہے۔ اس میں آٹھ بلاک ہیں اور ایک عمدہ سماعت گاہ (آڈیٹوریم) ہے جو ایل سی ڈی پروجیکٹر سے آراستہ ہے۔ کتب خانہ سیکوریٹی گیٹ، پیجنگ سسٹم، فائر الارمس، سرویلنس کیمرے اور انٹرنیٹ ہب سے لیس ہے

نمایاں خصوصیات:

  1. کتب خانے میں تھری ایم تکنالوجی کا نفاذ، چوری سے حفاظت کے لیے ٹیٹل (Tatle) ٹیپ کا استعمال
  2. کتب خانے کے طلبہ کے لیے انٹرنیٹ ہب کا قیام
  3. مولانا آزاد، اقبال، مرزا غالب اور مطالعاتِ نسواں پر کتابوں کا خصوصی ذخیرہ
  4. حیدرآباد یونیورسٹی کے ساتھ انٹر لابئریری لون
  5. یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے نئے طلبہ اور تحقیق کاروں کے لیے لائبریری اورینٹیشن
  6. مطالعہ کی خصوصی سہولت مثلاً سمعی و بصری روم اور ایم فل اور پی ایچ ڈی طلبہ کے لیے ریسرچ کیوبیکل
  7. نئی آنے والی کتابوں کی فہرستیں بطور اطلاع یونیورسٹی کے متعلقہ شعبہ جات کو بھیجی جاتی ہیں

کتب خانہ درج ذیل صیغہ جات پر مشتمل ہے 
زیریں منزل:

  • صیغۂ تقسیم کاری (سرکیولیشن سکشن)
  • او پی اے سی سہولت اور انٹرنیٹ برائے معذور استعمال کنندگان
  • صیغۂ نصابی کتب (تمام مضامین کا انگریزی میں ذخیرہ)
  • صیغہ عکسی نقول سازی (آؤٹ سورس شدہ)
  • اسٹیک سیکشن (اردو، فارسی اور عربی میں تمام مضامین کی کتابیں)
  • صیغۂ اخبارات و جرائد
  • اے سی کمرۂ مطالعہ
  • صیغۂ حوالہ جات

پہلی منزل:

  • صیغہ ادارہ جاتی معلوماتی ذخائر
  • صیغۂ مقالہ جات (ایم فل و پی ایچ ڈی)
  • کمرۂ مطالعہ برائے محققین
  • صیغۂ حصولِ کتب
  • تکنیکی صیغہ
  • کمرۂ اساتذہ
  • ڈیجیٹل کتب خانہ
  • صیغۂ حوالہ جات
  • مقام نمائشِ کتب
  • صیغۂ تقسیم کار

صیغۂ حصول کتب (Acquisition Section): اس صیغہ کے ذریعہ کتب خریدنے کے عمل کی ابتدا کی جاتی ہے جس میں کتابوں کی خریداری کے لیے منظوری حاصل کرنا، کتابوں کے لیے آرڈر بھیجنا، آڈر کے مطابق کتابوں کا حصول اور ادائیگی بل کی تیاری وغیرہ شامل ہیں۔ ایسی کتابوں کے علاوہ سید حامد کتب خانہ یونیورسٹی کے اساتدہ کی تصنیف کردہ کتابیں بھی حاصل کرتا ہے جنہیں ادارہ جاتی معلوماتی ذخائر میں رکھا جاتا ہے۔ کتب خانہ طلبہ کے ذریعہ تیار کردہ مقالہ جات بھی حاصل کرتاہے۔ کتابیں حاصل کرنے کے بعد ان پر حصول نمبر ڈالے جاتے ہیں۔ اس صیغے کے ذریعہ جلد بند جرائد پر بھی حصول نمبر ثبت کیے جاتے ہیں۔

تکنیکی صیغہ (Technical Section): اس صیغہ کے ذریعہ آگے کا عمل شروع ہوتا ہے مثلاً کتاب میں چار مختلف جگہوں یعنی پہلا صفحہ، کھلے سرورق صفحات میں بائیں طرف، خفیہ صفحہ اور آخری صفحہ پر مہرثبت کرنا، حفاظتی پرچی چپکانا، کتاب کی پرچی اور پاکٹ چپکانا، کتاب کی پرچی اور کارڈ پر عنوان اور مصنف کا نام لکھنا، درجہ بندی نمبر اور دخول معطیات کرنا۔ اس کے بعد کتابوں پر بارکوڈ پرنٹ کرنا اور چسپاں کرنا ہوتا ہے۔ یہ دونوں صیغہ جات پہلی منزل پر واقع ہیں۔ صیغۂ تقسیم کاری (Circulation Section): اس صیغہ کے ذریعہ طلبہ و اساتذہ کو کتابیں جاری کی جاتی ہیں اور واپس لی جاتی ہیں۔ یہ نچلی منزل پر واقع ہے اور کمرۂ مطالعہ سے متصل ہے۔

مرکزی کتب خانے کے نزدیک کی دو منزلہ کشادہ عمارت میں کمرۂ مطالعہ کی سہولت دستیاب کرانے کے لیے ارباب مجاز کو تجویز پیش کی گئی ہے۔

مرکزی کتب خانہ مکمل طور پر خود کارانہ نظام کا حامل ہے۔ کتب خانہ New Genlib سافٹ ویئر استعمال کرتا ہے۔ تمام کتابوں کو ڈاٹا بیس میں داخل کیا گیا ہے۔ اندراج شدہ استعمال کنندہ گان کو کتابیں کمپیوٹر کے ذریعہ جاری کی جاتی ہیں۔

کتب خانہ 158 جرائد کی خریداری کرتا ہے جن میں 24 اردو، 8 ہندی اور 126 انگریزی زبان کے ہیں۔ کتب خانے کی خریداری میں 8 مقبول رسائل اور چار زبانوں اردو، ہندی، انگریزی اور تلگو میں 13 اخبارات بھی شامل ہیں۔ اردو، ہندی اور انگریزی زبانون میں مختلف شعبہ جات کے 1232 جرائد مجلد کرواکر حوالہ جات کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

کتب خانے نے سال 2014-15 کے دوران مختلف شعبہ جات سے متعلق مبلغ 14,35,960 روپیوں کی کتابیں خریدی ہیں جو اردو، انگریزی، عربی اور فارسی زبانوں میں ہیں۔

31 مارچ 2015 کو کتب خانے کا ذخیرہ:

لائبریرین سے پوچھیں

librarian@manuu.edu.in
library@manuu.edu.in

Tel: 091-40-23008380

سلسلہ نشان

تفصیلات

نمبر

1

کتب

53,861

2

جرائد

158

3 

مقبول رسائل

08

4 

جلد بند جرائد

1232

5

سمعی کیسٹس

72

6 

سمعی و بصری سی ڈیز

389

7 

بصری کیسٹس

02

8

ڈیزرٹیشنس (مقالہ جات ایم فل)

117

9

تھیسس (مقالہ)

35

Monday - Friday 09:00 a.m. to 10:00 p.m.
Weekends/Public Holidays 10:00 a.m. to 06:30 p.m.
Reading Room Timings 09:00 a.m. to 02:00 a.m.
Circulation Timings  
Monday - Friday 09:00 a.m. to 05:30 p.m.
Category No. of Books Loan period
Teaching Staff   90 days
Non-Teaching Staff
(Asst. Registrars & above)
5 30 days
Non-Teaching Staff
(Below Asst. Registrars & above)
5 30 days
Research Scholars 5 30 days
Other Students 4 15 days

Notes:

  1. Reference titles will not be issued to any user. However, the Librarian may consider issuing of select titles to Faculty members.
  2. Books may be renewed up to 2 times provided there is no reservation against such titles.
  • Checkin and Chekout of Books
  • Photocopy
  • Reference 
  • Research Assistance
ParagraphText-2
ParagraphText-3

Research Databases