Head of Department
Email : hod.islamicstudies@manuu.edu.in
Telephone No(s) : 91-40-23008364
Fax No(s) :
Postal Address
Department of Islamic Studies
School of Arts & Social Sciences
Maulana Azad National Urdu University,
Gachibowli
City : Hyderabad
State : Telangana
Pin Code : 500032
Brief Profile
شعبہ اسلامک اسٹڈیز کا قیام مئی 2012 میں عمل میں آیا۔شعبے کابنیادی ہدف جدید تناظر میں اسلامک اسٹڈیز کی تعلیم سے طلبہ کوبہرہ ور کرنا ہے۔ اسلام نے موجودہ دور میں اپنے مخصوص سیاسی وسماجی نظریات کی و جہ سے عوامی سطح پر ہونے والی گفتگو میں مرکزی اہمیت اختیار کرلی ہے۔نیزعالمی تمدن کی تشکیل اور انسانیت کی خوش حالی و ترقی میں اس نے نہایت اہم اور غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ معاصر دنیا کے علمی حلقوں میں ان پہلوؤں سے اسلام کا مطالعہ کیا جارہاہے اور ان پر بحثیں ہورہی ہیں۔ شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے اسلام پر مطالعہ وتحقیق کے حوالے سے وسیع تناظر میں اسلامی علوم،تہذیب وتمدن، تصوف اور اسلام کے سیاسی وسماجی افکار وغیرہ موضوعات کو تدریسی نصاب کا حصہ بنایا ہے ۔ اس کا مقصداسلامیات کے میدان میں علم وتحقیق کے ایسے ماہرین پیدا کرنا ہے جو ہندوستان اور ہندوستان سے باہر عالمی معاشر ے میں اپنا متوقع رول ادا کرسکیں۔
تحقیق کے خصوصی میدان :
- اسلامی علوم کا گہرا علم
- دور جدید کے تقاضوں کا ہمہ جہتی شعور
- بین مذہبی تعلقات کی دینیاتی تفہیم
- تکثیری معاشرہ میں مسلمانوں کا کردار
- ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کا مطالعہ
- معاصر مسائل پر اسلامی تناظر میں تحقیق