اردو یونیورسٹی میں کوکاکولا کمپنی کی ریکروٹمنٹ ڈرائیو
حیدرآباد، 9 جولائی (پریس نوٹ) سنٹر فار ایکسلنس ان آرگنائزیشن (سی ای او) پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، پالی ٹیکنیک بلڈنگ، گچی باﺅلی، حیدرآباد میں 15 جولائی 2023 کو 8:30 بجے صبح ریکروٹمنٹ ڈرائیو کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ سی ای او کے اراکین، ہندوستان کوکاکولا بیوریجس پرائیویٹ لمیٹڈ، بندتماپور، مولوگو منڈل، سدی پیٹ، تلنگانہ میں بھرتیوں کے لیے ڈرائیو منعقد کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹریننگ و پلیسمنٹ سیل کے بموجب ڈرائیو میں شرکت کے لیے میکانیکل و الیکٹریکل، الیکٹرانکس و میکاٹرانکس میں انجینئرنگ ڈپلوما، سال 2019 تا 2023 کے دوران کامیاب امیدوار اہل ہیں۔ ڈرائیو میں مانو کے علاوہ دیگر امیدوار بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
خواہشمند امیدوار لنک http://forms.office.com/r/
اردو یونیورسٹی میں 4 سالہ انٹیگریٹیڈ بی ایڈ کورس کا آغاز
حیدرآباد، 9 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 سے انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن 4 سالہ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ داخلے قومی مشترکہ داخلہ امتحان (نیشنل کامن انٹرنس ٹسٹ، این سی ای ٹی) 2023 کے تحت دیئے جائیں گے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق اس کورس کا آغاز ہورہا ہے۔
پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب بی اے ۔ بی ایڈ، بی ایس سی ۔ بی ایڈاور بی کام ۔ بی ایڈ میں فی کورس 50 نشستیں دستیاب ہیں۔ داخلے این ٹی اے کی جانب سے منعقد ہونے والے این سی ای ٹی 2023 میں حاصل کردہ نشانات کی بنیاد پر ہوں گے۔آن لائن فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ 19 جولائی 2023 ہے۔ داخلوں کے لیے لنک https://ncet.samarth.ac.in پر آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ اہلیت و دیگر تفصیلات پر مبنی پراسپکٹس www.manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔