اردو یونیورسٹی۔ غیر تدریسی عملہ کے تقرر کے لیے امتحان کا شیڈیول جاری
PressRelease
اردو یونیورسٹی۔ غیر تدریسی عملہ کے تقرر کے لیے امتحان کا شیڈیول جاری
حیدرآباد، 10 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں غیر تدریسی عملہ کے تقرر کے لیے جاری کردہ روزگار اعلامیہ نمبر 63/2022 کے لیے درخواست داخل کرنے والے اہل امیدواروں کے لیے تحریری امتحان کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے۔
رجسٹرار کے بموجب یہ امتحانات 19 تا 22 اگست یونیورسٹی کے گچی باﺅلی ، حیدرآباد کیمپس میں ہوں گے۔لوور ڈویژن کلرک، سیکشن آفیسر اور مینٹننس اسسٹنٹ، اسسٹنٹ کا امتحان 19 اگست کو ہوگا۔ اسسٹنٹ ، لیب اٹنڈنٹ، سینئر ریسرچ اسسٹنٹ کا 20اگست، اسسٹنٹ رجسٹرار، فارماسسٹ، سیمی پروفیشنل اسسٹنٹ، الیکٹریشین، لائبریری اٹنڈنٹ، لیب اسسٹنٹ 21 اگست اور انسٹرکٹر پالی ٹیکنیک (کمپیوٹر سائنس، سیول، میکانیکل ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ)، اسٹینوگرافراور ورکشاپ اٹنڈنٹ کا امتحان 22 اگست کو منعقد ہوگا۔
لوور ڈویژن کلرک، سیکشن آفیسر، اسسٹنٹ رجسٹرار کے دو پرچے ہوں گے جو اسی دن صبح اور دوپہر کے سیشن میں ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ کا پہلا پرچہ19 اگست اور دوسرا پرچہ 20 اگست کو صبح کے سیشن میں منعقد ہوگا۔ اہل امیدواروں کو ہال ٹکٹ روانہ کردیئے گئے ہیں۔
روزگار اعلامیہ نمبر 63/2022میں درخواست گزار ، امتحان کے لیے منتخب امیدواروں کی فہرست و دیگر تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in ملاحظہ کریں۔

--
MANUU Pr 10-08-2023.pdf