Submitted by MSQURESHI on Thu, 09/14/2023 - 10:20
مانو اساتذہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی باوقار کانفرنس میں شرکت PressRelease

مانو اساتذہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی باوقار کانفرنس میں شرکت


 

حیدرآباد، 13 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے 3 اساتذہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ میں جاری یونائیٹڈ کنگڈم فورم فار انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (UKFIET) 2023کی ”تعلیم برائے سماجی و ماحولیاتی انصاف: تنوع، پائیداری ، ذمہ داری“ کے موضوع پر باوقار کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مقالے پیش کیے۔ بین الاقوامی اور تقابلی تعلیم کے میدان میں سرکردہ ذہنوں کو اکٹھا کرنے کے لیے اس کانفرنس کا 12 تا 14 ستمبر اہتمام کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل مانو پالی ٹیکنیک، حیدرآباد؛ پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ تعلیم اور جناب سید مجاہد پاشاہ، اسسٹنٹ پروفیسر، پالی ٹیکنیک نے تدریس اساتذہ اور ترکِ تعلیم کرنے والے طلبہ کے مسائل کے موضوع پر اپنے مقالے پیش کیے۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے ان اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ”ہمیں فخر ہے کہ ہمارے اساتذہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی مہارت کا لوہا منوا رہے ہیں۔ اردو یونیورسٹی تعلیمی مباحث کے فروغ اور تعلیم کے میدان میں گراں قدر شراکت کے لیے پابند عہد ہے۔ “
اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کی باوقار UKFIET میں شرکت تعلیمی میدان میں عمدگی کے حصول اور عالمی سطح پر اردو زبان و تعلیم کو فروغ دینے یونیورسٹی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اردو یونیورسٹی میں ہندی ہفتے کا آغاز


 

حیدرآباد، 13 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ ہندی کے سلسلے میں 12 تا 18 ہندی ہفتے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال 14 ستمبر کو یومِ ہندی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہفتے کے افتتاحی دن ”دفتری معاملات: دفتری نوٹ اور مسودہ کی تحریر“ کے زیر عنوان ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ ڈاکٹر سیما ورما، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، سنٹرل ہندی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ، سکندر آباد و ہندی ٹیچنگ اسکیم، محکمہ راج بھاشا ، وزارت داخلہ نے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ پروفیسر سید نجم الحسن، صدر نشین، راج بھاشا نفاذ کمیٹی نے ہندی زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دفتری نوٹ و مسودوں میں ہندی کے استعمال کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر شگفتہ پروین، ہندی آفیسر نے ہندی ہفتے کی مبارکباد دی۔ ورکشاپ میں کمیٹی کے دیگر اراکین پروفیسر کرن سنگھ اتول، پروفیسر وقار النساءاور ڈاکٹر ارا خان و دیگر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مانو میں فلکیاتی مواد کے تجزیہ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد



 

حیدرآباد، 13 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ ریاضی و شعبۂ طبیعیات اور انٹر یونیورسٹی سنٹر فار ایسٹرو فزکس (آئی یو سی اے اے)، پونے کے زیر اہتمام ”پائیتھان کے ذریعہ فلکیاتی مواد کا تجزیہ“ (Astronomy Data Analysis with Python) (ADAP23) کا 5 تا 8 ستمبر 2023 چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی اجلاس 5 ستمبر کو سید حامد سنٹرل لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے صدارت کی۔ ڈاکٹر پریہ حسن، کنوینر ورکشاپ کے بموجب محترمہ مارگریٹا سفانووا، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس، بنگلور نے ”خلائی فلکیات“ کے زیر عنوان کلیدی خطبہ دیا۔ ملک بھر سے 50 اسکالرس نے شرکت کی جبکہ دنیا بھر سے 250 افراد نے آن لائن رجسٹریشن کرواتے ہوئے شرکت کی۔ آئی یو سی اے اے کے علاوہ سینٹ اسٹیفنس کالج، دہلی اور اوہیو یونیورسٹی، امریکہ سے بھی ماہرین نے مخاطب کیا۔ اختتامی اجلاس کا 8 ستمبر کو انعقاد عمل میں آیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے صدارت کی۔ پروفیسر سید نجم الحسن، شریک کنوینر تھے۔

MANUU Pr 13-09-2023.pdf