Submitted by MSQURESHI on Mon, 10/16/2023 - 09:34
مانو اور اردو سے وابستگی طلبہ کے لیے باعثِ افتخار PressRelease
مانو اور اردو سے وابستگی طلبہ کے لیے باعثِ افتخار
ای گورننس پر ورکشاپ۔ پروفیسر عین الحسن، ڈاکٹر سنتوش پانڈے و دیگر کے خطاب
 

حیدرآباد ،13 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے لڑکوں ، لڑکیوں کے 40:60 تناسب کے ذریعہ صنفی مساوات جیسے اہم معاملے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اردو یونیورسٹی اور اردو سے وابستگی نے ہمارے طلبہ کو امکان اور امتیاز کے اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔ وزارت الیکٹرنکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (مائٹی)، حکومت ہند نے ہمیں کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کا شعبہ قائم کرنے میں تعاون دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر ، مانو نے آج سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف اڈوانس کمپیوٹنگ (C-DAC)، پونے کے زیر اہتمام الکٹرانک حکمرانی (e-Governance) کے معیارات و رہنمایانہ خطوط پر شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، مانو میں شعور بیداری ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس میں کیا۔
پروفیسر عین الحسن نے سابق صدر جمہوریۂ ہند ڈاکٹر عبدالکلام آزاد کا قول دہرایا کہ ”اطلاعات کا دور گزر چکا۔ آج کا دور تجزیہ کا دو ر ہے۔“
مہمانِ اعزازی ڈاکٹر سنتوش کے پانڈے، ایڈیشنل ڈائرکٹر / سائنٹسٹ ’ای‘، مائٹی نے ڈیجیٹل حکمرانی پر مبنی حکومت ہند کے مختلف پراجیکٹس پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اختراع ہی کلید ہے۔ انسانی سوچ کی کوئی حد نہیں ہے۔ اس لیے طلبہ کی اسٹارٹ اپس کے لیے اور اساتذہ کی مقالوں کی تیار، پیٹنٹس کے لیے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پورٹلس تیار کیے جانے چاہیے جن سے ہر طرح کے لوگ آسانی سے استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی میں ”رسائیت اور معیاریت“ پر اختیاری مضمون پڑھانے کا مشورہ دیا۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے طلبہ کی تکنیکی سرگرمیوں و ای حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں سرگرم حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد کے لیے شعبہ کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی نے خیر مقدم کیا ۔ جناب کریم اللہ شیخ، سینئر ڈائرکٹر، سی ڈاک نے بھی خطاب کیا۔ جناب ہیمنت کھوگتا، جوائنٹ ڈائرکٹر سی ڈاک نے بھی شکریہ ادا کیا۔ کمپیوٹر سائنس شعبہ کے 200 طلبہ و والینٹرس ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ محترمہ افرح فاطمہ، اسسٹنٹ پروفیسر نے کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔
 
مولانا آزاد اسٹاف ٹورنمنٹ کا آغاز
 
 

حیدرآباد ،13 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود کے زیر اہتمام مولانا آزاد اسٹاف ٹورنمنٹ 2023-24کا کل شام پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ یہ ٹورنمنٹ یکم نومبر تک جاری رہے گا۔ اس ٹورنمنٹ میں 100 میٹر کی دوڑ، شاٹ پٹ، شطرنج، کیرم بورڈ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، کرکٹ، والی بال شامل ہیں۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، مہمانِ اعزازی تھے۔جناب سنیل کمار، ڈی جی ایم، ریجنل آفس، رنگاریڈی، کنارا بینک؛ پروفیسر محمد عبدالعظیم، صدر نشین ، گیمس اینڈ اسپورٹس کمیٹی؛ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک؛ ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر ، نظامت؛ اسسٹنٹ ڈائرکٹر س، اسسٹنٹ پروفیسر ، کوچیس اور مختلف تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے اراکین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 عابد عبدالواسع
پبلک ریلیشنز آفیسر

 

MANUU Pr 13-10-2023.pdf