اُردو یونیورسٹی، فاصلاتی فالو آن کورسز میں رجسٹریشن
حیدرآباد، 17 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز میں رجسٹریشن کے لیے فیس کا پورٹل 22 اکتوبر تا 5 دسمبر 2023 کھولا جارہا ہے۔ پروفیسرمحمد رضا اللہ خان، ڈائرکٹر، نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب سالانہ امتحان طرز کے یو جی 2018 بیچ کے سال دوم و سوم کے مابقی طلبہ، پی جی 2020 بیچ کے سال دوم کے مابقی طلبہ کے علاوہ سمسٹر طرز کے پروگرام کے یو جی 2019 بیچ پانچویں سمسٹر (سال سوم) اور موجودہ بیچ، یو جی و ایم اے عربی 2019و 2020 بیچ تیسرے سمسٹر کے مابقی طلبہ (سال دوم) اور یو جی اور پی جی 2021 بیچ (جنوری 2022 سیشن) تیسرے سمسٹر (سال دوم) اور موجودہ بیچ (بی کام و ایم اردو) کے طلبہ اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in ملاحظہ کریں۔
اُردو یونیورسٹی، فاصلاتی فالو آن کورسز میں رجسٹریشن
PressRelease