Submitted by MSQURESHI on Thu, 10/19/2023 - 09:34
اردو یونیورسٹی میں خواتین انجمن کے دھنک بازارکا انعقاد PressRelease

حیدرآباد ،18 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی خواتین انجمن اور غیر سرکاری تنظیم صفا کے زیر اہتمام آج یونیورسٹی کیمپس میںد ھنک بازار، ایگزبیشن کم سیل کا افتتاح وائس چانسلرپروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پروائس چانسلر نے مانو لیڈیزاسوسی ایشن کے مقاصد پر مبنی ایک پوسٹرکا بھی رسم اجراءانجام دیا۔اسوسی ایشن کا قیام اپریل 2023 میں عمل میں آیا تھا۔وائس چانسلر نے ہنر مند خواتین کے لگائے گئے اسٹالس کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹراربھی اس موقع پر موجود تھے۔
محترمہ عرشیہ حسن، صدر،مانو خواتین انجمن اور جناب امام حسین، ڈائرکٹر آف آپریشنس صفاءمہمانانِ اعزازی تھے۔
پروفیسر شاہدہ، نائب صدر انجمن، پروفیسر ایم ونجا، جنرل سکریٹری، پروفیسر وقار النسائ، جوائنٹ سکریٹری(پبلسٹی)، ڈاکٹر ارا خان، جوائنٹ سکریٹری(آرگنائزنگ)، ڈاکٹر محاسنہ انصاری ، خازن کے علاوہ پروفیسر آمنہ تحسین ، صدر شعبہ تعلیم نسواں نے شرکت کی۔
دھنک بازار میں متنوع با صلاحیت ہنر مندخواتین کی تیار کردہ مختلف، منفرد و علاقائی اشیاءخریداری کے لیے دستیاب تھیں۔ یونیورسٹی تدریسی و غیر تدریسی عملے کے علاوہ طلبہ کی بڑی تعداد نے دھنک بازار سے استفادہ کیا۔

 

 اردو یونیورسٹی حسنِ کارکردگی کی جستجو جاری رکھے گی
مانو میں ریفریشر کورسز کا اختتام۔ پروفیسر عین الحسن کا خطاب
حیدرآباد، 18 اکتوبر (پریس نوٹ) : پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج ریفریشر کورسز تقابلی ادب اور جنرل سائنسزکے اختتام کے موقع پرشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو یونیورسٹی حسنِ کارکردگی کی جستجو جاری رکھے گی اور اپنی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔یونیورسٹی کے مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سنٹر (سابقہ یو جی سی۔ ایچ آرڈی سی) کے زیر اہتمام منعقدہ دو یفریشر کورسز کا 4اکتوبر کو آغاز ہوا تھا۔ کورسز میں مختلف یونیورسٹیوں کے ماہرین کو مدعو کیا گیا تھا۔
تقابلی ادب کے ریفریشر کورس میںمختلف زبانوں کے 76 اسسٹنٹ پروفیسرز نے شرکت کی جبکہ جنرل سائنس کے آن لائن ریفریشر کورس میں مائیکرو بیالوجی، باٹنی، الیکٹرانکس، ریاضی، فزکس، زولوجی، کیمسٹری اور سوشیالوجی جیسے مختلف مضامین کے شرکاءنے حصہ لیا۔
ابتداءمیں پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر مرکز نے کہا تقابلی ادب اور علوم کی جدیدترقی کو کورس میں شامل کیا گیا۔

 

 

 

MANUU Pr 18-10-2023.pdf