Submitted by MSQURESHI on Thu, 11/09/2023 - 10:21
k مانو میں یومِ آزاد تقاریب کے تحت خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد PressRelease
مانو میں یومِ آزاد تقاریب کے تحت خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد
حیدرآباد، 7 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابولکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ آزاد تقاریب کے تحت یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں NSS اور NCC کی مشترکہ میزبانی میں آج خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ کا انعقاد وکٹوریہ ویلفیئر سوسائٹی، سری کارا بلڈ بینک کے تعاون سے کیا گیا۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے کیمپ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ کرنے سے انسان کا جسم تندرست رہتا ہے اور اس سے کسی دوسرے کی زندگی بھی سنور جاتی ہے۔ اس موقع پر ون تلنگانہ آر ٹیلری بیٹری NCC حیدرآباد کے کمانڈنگ افسر کرنل رویندر راؤ نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ کرنل رویندر راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خون کا عطیہ سب سے بڑا عطیہ ہے اور آپ کے اس خون سے کسی کی جان بچے گی جو سب سے بڑے ثواب کا کام ہے۔
 اس موقع پریونیورسٹی کے ڈین بہبودیِ طلبہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی نے خون عطیہ کرنے کے لئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ یونیورسٹی کے میڈکل ایڈوائزر ڈاکٹر ایم کے انصاری نے خون کے عطیہ کے حوالے سے رائج غلط فہمیوں کا ازالہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ کرنے سے کوئی کمزوری نہیں آتی ہے، بلکہ کچھ ہی عرصے میں انسانی جسم یہ خون دوبارہ تیار کرلیتا ہے۔
پروفیسر محمد فریاد نے تمام خون کے عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر ایم ریاض، ہیلتھ سینٹر انچارج نے بتایا کہ آج کے کیمپ میں NSS اور NCC کے کیڈٹس سمیت یونیورسٹی کے تقریبا 100 طلبہ نے خون کا عطیہ دیا۔
اس موقع پر پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈاکٹر دانش خان، ڈاکٹر جرار احمد، ڈاکٹر کلثوم زہرا، عامر بدر، معراج احمد،ڈاکٹر زینت آرا، حاجرہ خاتون، وجیہہ الشمس NSS کے پروگرام کورڈینیٹر بی بھکشاپتی اور NCC کی طرف سے لیفٹننٹ ایم اے مجیب و دیگر افراد موجود تھے۔
 
مانو میں ویجلنس بیداری ہفتہ کے ضمن میں لیکچر کا انعقاد
حیدرآباد، 7 نومبر (پریس نوٹ) مانو میں ویجلنس بیداری ہفتہ کے ضمن میں پیر کو شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کے سمینار ہال میں ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا، جس میں شری ڈی دھننجیا، سی بی آئی آفیسر، حیدرآباد نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو وجلنٹ رہ کر انٹیگریٹی کے فروغ سے ہی بد عنوانی کا خاتمہ کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو جواب دہ بنانا ہوگا تبھی ہم ملک کو کرپشن سے نجات دلا سکتے ہیں۔
 چیف ویجلنس آفیسر مانو پروفیسر ایم وناجہ نے مہمان کا استقبال کیا اور کہاکہ ہمیں یہاں سے کچھ نہ کچھ سیکھ کر جا نا ہے اور اس پر تاعمر عمل کرنا ہے ، ڈاکٹر رفیع محمد نے مہمان کی شال پوشی کی۔ محترم مظفر حسین صاحب نے مہمان کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر جمیل احمد نے شکریہ اور ڈاکٹر جرار احمد نے پروگرام کی کاروائی چلائی۔اس موقع پرویجلنس کمیٹی کے اراکین اور سی ایس آئی ٹی، شعبہ تعلیم و تربیت کے اساتذہ، اسکالرس، اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس لیکچر کے ساتھ ہی یونیورسٹی میں جاری ویجلنس بیداری ہفتے کا اختتام عمل میں آیا۔