Submitted by MSQURESHI on Mon, 01/22/2024 - 14:57
PRO Office Image مانو میں تلنگانہ ہسٹری کانگریس کی ساتویں کانفرنس PressRelease

 ’ ہندوستان میں نظم و نسق عامہ اور ترقی کی حرکیات‘
مانو میں قومی سمینار
حیدرآباد، 19 جنوری (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کا شعبہ نظم و نسق عامہ 6 اور 7 فروری، 2024 کو ”ہندوستان میں نظم و نسق عامہ اور ترقی کی حرکیات“کے موضوع پر ایک دو روزہ قومی سمینار کا منعقد کر رہا ہے۔ اس سمینار میں آزادی کے بعد سے ہندوستان کی ترقی اور مستقبل میں ’وکست بھارت‘ کی منزل تک پہنچنے میں درپیش چیالنجس پر غور کیا جائے گا۔ معروف ماہر تعلیم پروفیسر رومکی باسو، سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گی۔ سمینار میں ملک کے دیگر نامور ماہرین، پریکٹیشنرز، بیورو کریٹس، ماہرینِ تعلیم اور ریسرچ اسکالرز بھی شرکت کریں گے۔ سمینار میں شرکت کے لیے مقالوں کی تلخیص جمع کرنے کی آخری تاریخ 21 جنوری 2024 ہے۔ مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر احمد رضا سے 9873770067 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

ہندوستان کلاسیکی زبانوں میں فارسی کی شمولیت پر شعبہ فارسی، مانو کا خیر مقدم
حیدرآباد، 19 جنوری (پریس نوٹ) جناب ایس جے شنکر، وزیر خارجہ کے اپنے دو روزہ دورہ ایران کے موقع پر فارسی زبان کو کلاسیکی زبانوں کے زمرہ میں شامل کرنے کے اعلان کا علمی و ادبی حلقوں میں بڑے پرجوش انداز میں خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ شعبہ فارسی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے بھی مرکزی حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ شعبہ ¿ فارسی و مطالعاتِ وسط ایشیائ، مانو میں مرکزی حکومت کے اس اقدام کو ستائش ہوئے ڈاکٹر سید عصمت جہاں، صدر شعبہ نے کہا کہ ہندوستان کی قومی تعلیمی پالیسی NEP2020 کے تحت ہندوستانی کلاسیکی زبانوں کی فہرست میں فارسی زبان کی شمولیت ایک خوش آئند اور اہم فیصلہ ہے۔ جس کے تحت نہ صرف ہند-ایران کے صدیوں قدیم، دیرینہ ادبی، لسانی، ثقافتی و تجارتی تعلقات کو تہذیبی وراثت کی امین فارسی زبان کے فروغ کے حصول اور اس کی عظمت رفتہ کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
پروفیسر عزیز بانو، ڈین انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسکول آف لینگویجس نے بتایا کہ ہندوستان کی تہذیبی و ثقافتی تعمیر و تشکیل میں فارسی زبان کا بہت بڑا حصہ رہا ہے۔ ہندوستانی کلچر، ہندوستانی زبانوں اور اس کے ادب پر فارسی زبان کی گہری چھاپ ہے۔ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ حکومت ہند کا یہ قابل قدر اقدام فارسی زبان کی ترقی میں معاون اور روزگار کے کئی مواقع فراہم کرسکتا ہے۔ حکومت کے اس منصفانہ و دانشمندانہ فیصلے کے بڑے دور رس نتائج دیکھنے میں آئیں گے۔
شعبہ فارسی کے اساتذہ ڈاکٹر قیصر احمد، ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر محمد رضوان (حیدرآباد کیمپس)، مانو لکھنو ¿ کیمپس کے شعبہ فارسی کے اساتذہ ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈاکٹر نکہت فاطمہ، ڈاکٹر ذیشان حیدر، ڈاکٹر مصطفی اطہر اور سری نگر کیمپس کے فارسی شعبہ کے استاد ڈاکٹر جنید احمد نے حکومت ہند کے اس اعلان کا پر جوش خیر مقدم کیا ہے۔ طالب علموں میں بھی سا اعلان کے ساتھ خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

مانو میں تلنگانہ ہسٹری کانگریس کی ساتویں کانفرنس
حیدرآباد، 19 جنوری (پریس نوٹ) شعبہ تاریخ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی 24 اور 25 جنوری 2024کو تلنگانہ ہسٹری کانگریس کا ساتواں دو روزہ سالانہ کانفرنس منعقد کرنے جارہا ہے جس کی صدارت شیخ الجامعہ پرفیسر سید عین الحسن صاحب کریں گے۔ اس کانفرنس میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین، اسکول آف آرٹ اینڈ سوشل سائنس اور پروفیسر کے ارجن راو ¿ موجود رہیں گے۔ اس کانفرنس میں تلنگانہ کی تاریخی اور ثقافتی پس منظر میں اردو، تلگو اور انگریزی زبان میں مقابلے پیش کیے جائیں گے۔ سمینار کے جنرل سکریٹری ایم ویرندر ہوں گے اور پروفیسر دانش معین مقامی سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
تلنگانہ ہسٹری کانگریس کی عمومی صدر پروفیسر رادھیکا سیشن خطبہ صدارت پیش کریں گی۔تمام اسکالر، طلبہ اور تاریخ کے شائقین سے گزارش ہے کہ وہ اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں شرکت کریں اور اردو ، انگریزی اور تلگو زبانوں میں اپنے قیمتی مقالات پیش کریں۔ مزید معلومات کے لیے 8800269320 پر رابطہ کریں۔