اردو یونیورسٹی میں عالمی یومِ سوشیل ورک کا انعقاد
حیدرآباد، 19 مارچ (پریس نوٹ) شعبۂ سوشیل ورک، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام آج یومِ سوشیل ورک کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس برس کا موضوع ”مشترکہ مستقبل کے لیے ارتقائی تبدیلی“ تھا۔ مانو سوشیل ورک کلب (ایس ڈبلیو سی) کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے سماجی کارکنان کی کاوشوں پر روشنی ڈالنا تھا۔
پروفیسر محمد شاہد، صدر شعبہ سوشیل ورک نے سماجی نا انصافی اور عالمی عدم مساوات جیسے اہم مسائل کوحل کرنے کی اہمیت کو واضح کیا۔پروفیسر محمد شاہد رضا نے حاشیہ بردار گروہوں کے حالات کی بہتری کے لیے کیے جانے والے سماجی کارکنان کے اقدامات پر توجہ دلائی۔
ابتداءمیں محمد عارف، سکریٹری کلب نے عالمی یومِ سوشیل ورک کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔ نظیر کلیم، عبدالماجد اور حمزہ منان نے موضوع سے متعلق اشعار پڑھے۔ ایم ایس ڈبلیو کے طلبہ فوزیہ اور نوشابہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایک کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا اور طلبہ کی جانب سے پوسٹر بھی بنائے گئے۔آخر میں تسمیہ مختیار احمد نے شکریہ ادا کیا۔
اردو یونیورسٹی میں عالمی یومِ سوشیل ورک کا انعقاد
PressRelease