Submitted by MSQURESHI on Wed, 05/15/2024 - 16:32
مانو ماڈل اسکول کے طلبہ کا دسویں و بارہویں میں شاندار مظاہرہ PressRelease

مانو ماڈل اسکول کے طلبہ کا دسویں و بارہویں میں شاندار مظاہرہ

Photo : Dr. Kafil Ahmad, Dr. Fahim Ashraf and others

حیدرآباد، 15 مئی (پریس نوٹ) پرانے شہر حیدرآباد کے مانو ماڈل اسکول فلک نما، اردو میڈیم کے طلبہ نے سی بی ایس سی کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں صد فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پرنسپل مانو ماڈل اسکول ڈاکٹر کفیل احمد کے مطابق دسویں جماعت کے سی بی ایس سی امتحانات میں اسکول کے 47طلبہ نے شرکت کی اور سبھی نے کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر فہیم اشرف، مانو ماڈل اسکول کے اردو ٹیچر نے بتلایا کہ 13 طلبہ نے اردو کے مضمون میں 100 میں سے 100 نشانات حاصل کیے۔ چار طلبہ نے سو میں سے 98 اور چار طلبہ نے سو میں سے 97 اور پانچ طلبہ نے 100 میں سے 96 نشانات حاصل کرتے ہوئے کامیابی درج کی۔ مانو ماڈل اسکول سے بارہویں کے سی بی ایس سی، اردو میڈیم امتحان میں 31طلبہ نے شرکت کی۔ جس میں 30 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ بتول خاتون اور طیبہ بیگم نامی طالبات نے 91.4 فیصدی نشانات حاصل کیے۔ اس طالبہ نے سیاسیات کے مضمون میں سو فیصد نشانات حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا جبکہ ایک اور طالبہ طیبہ نے انگریزی میں 90 فیصد، اردو میں 97 فیصد نشانات حاصل کیے ہیں۔
مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن، و رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی۔ پرنسپل ڈاکٹر کفیل احمد نے سبھی طلبہ کے مستقبل کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور تمام اساتذہ اور اولیائے طلبہ کو مبارکباد دی۔

----------------------------------------------------------------------

 

مضمون ”مطالعاتِ نسواں“ میں اعلیٰ تعلیم ا ور کیریر بنانے کے مواقع
حیدرآباد، 15 مئی (پریس نوٹ) کسی بھی ملک یاسماج کی مکمل ترقی کے لیے باشعور اور تعلیم یافتہ عورت ومرد کی مساویانہ حصّہ داری نہایت اہم ہے۔ جس کے لیے سماج میں” صنفی مساوات (Gender equality) “کے نظریات کو فرو غ دینا اور خاص کرخواتین کی تعلیم و ترقی کے متعلق افراد کی ذہن سازی کرنا نہاےت ضروری ہے۔ اسی ضرورت و اہمیت کو ملحوظ رکھ کر اعلیٰ تعلیمی نظام میں ایک خاص مضمون ” مطالعاتِ نسواں (Women's Studies)“ کی شروعات کی گئی۔ یہ مضمون گریجویشن اور ماسٹرز کے علاوہ پی ایچ ڈی کی سطح پر یوں تو ہندوستان کی بیشتر یونی ورسٹیوں میں دستیاب ہے لیکن مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی ہندوستان کی وہ واحد یونیورسٹی ہے جہاں شعبہ ¿ تعلیمِ نسواں کے تحت ایم۔ اے اور پی ۔ایچ۔ ڈی میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دستیاب ہیں۔ اردو ذریعہ تعلیم کے ساتھ یہ کورس ۴۰۰۲ ءسے فراہم کیا جا رہا ہے۔تا حال اس کورس سے کئی لڑکے اور لڑکیوں نے استفادہ کیا ہے اور مختلف شعبوں میںکامیاب کیریر بنایا ہے۔
پروفیسر آمنہ تحسین، صدر شعبہ تعلیمِ نسواں ہیں ، وہ کہتی ہےں کہ” مطالعاتِ نسواں “ عصر حاضر کا ایک ابھرتا ہوا ہمہ شعبہ جاتی (Multi disciplinary ) مضمون ہے ۔ لہٰذاءاس مضمون میں کسی بھی سبجیکٹ کے کامیاب گریجویٹس یا کسی مسلمہ دینی مدرسہ( گریجویشن کی مماثلت رکھنے والے کورسز ) کے کامیاب لڑکے اور لڑکیاں، ایم ۔ اے (مطالعات نسواں) میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ پروفیسر آمنہ تحسین کے مطابق” مطالعاتِ نسواں “ کے کورسس طلبہ میں نہ صرف تحقیقی و تنقیدی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہےں بلکہ مختلف شعبوں میں خواتین کی ترقی وبااختیاری کو یقینی بناکر روزگار سے جوڑنے میں مدد کرتے ہےں ۔ یہ کور سس سماج میں خواتین کے موقف ،مسائل کے علاوہ صنفی مساوات ،خواتین کے حقوق اور ترقی کے متعلق بھر پور معلومات فراہم کرتے ہےں ۔ ان کے علاوہ سرکاری وغیر سرکاری اقدامات، پالیسیز وپروگرامس اور قوانین سے بھی متعارف کرواتے ہےں۔ یہ موضوعات فی زمانہ بہت اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں طلبہ کو مختلف شعبوں میں روزگار حاصل کر نے کے بہتر مواقع مل رہے ہیں۔ اردو میڈیم کے طلبہ کی مکمل شخصیت سازی کے لیے اس کورس کے ساتھ انگلش اور کمپیو ٹر کورس میں مہارت بھی سکھائی جاتی ہے۔ ان مہارتوں کے ساتھ طلبہ کسی بھی شعبہ میں بہ آسانی روزگار سے وابستہ ہو سکتے ہےں۔ اس کورس کے فارغ التحصیل طلبہ کالج ویونیورسٹیز میں تدریس کے علاوہ خواتین کی ترقی کے متعلق قائم کئے گئے سر کاری ادارے ، کمیٹیز و کمیشنس اورغیر سرکاری تنظیموں میں پروجیکٹ آفیسر، ریسرچ آفیسر، اسسٹنٹ سروے آفیسر یا کونسلر کی حیثیت سے بہترین روزگار حاصل کر سکتے ہےں۔
مانو میں ہاسٹل اور دیگر سہولتوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے لیئے داخلہ فارم اور پہلے سمسٹر کی ٹیوشن فیس میں رعایت رکھی گئی ہے۔تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیاں اس کورس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ ایم۔ اے (مطالعاتِ نسواں Women's Studies ) میں داخلہ صرف میریٹ کی بنیاد پر داخلہ لیا جا سکتا ہے۔آن لائن درخواست فارم معہ پراسپکٹس ‘یو نی ورسٹی ویب سائٹ(Regular Admissions) www.manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔ اس کورس میں داخلہ کے متعلق مزید تفصیلات کے لیے کمرہ نمبر 101، شعبہ تعلیمِ نسواں ‘لیکچر ہال کامپلکس، مانو ۔ حیدرآبادپرربط کیا جاسکتا ہے یا فون نمبرس 9392303545, 9985740884 پربھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ایم ۔اے(مطالعاتِ نسواں) میں داخلہ کے لیے آن لائن فارم داخل کر نے کی آخری تاریخ 30-06-2024 ہے۔