اُردو یونیورسٹی میں میرٹ پر مبنی کورسز میں داخلوں کی 30 جون آخری تاریخ
حیدرآباد، 24 جون(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2024-25 کے لیے پوسٹ گریجویشن کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ 1998ءمیں پارلیمنٹ میں پاس کردہ ایکٹ کے تحت شہر حیدرآباد میں قائم کردہ آزاد ہندوستان کی یہ واحد سنٹرل یونیورسٹی جو اردو زبان میں اسکول سے لے کر پی ایچ ڈی تک کی تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ نیشنل اسسٹنٹ ایکریڈٹیشن (نیاک) نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو "A+" گریڈ دیا ہے جو اس کے اعلیٰ معیارِ تعلیم کا ثبوت ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اپنے قیام کے بعد گذشتہ 26 برسوں کے دوران سینکڑوں اردو طلبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے انہیں قومی دھارے سے جوڑنے اور ر وزگار دلانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور اسی سمت سرگرمِ عمل ہے۔ آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں شہر حیدرآباد کے علاوہ ملک گیر سطح پر 11 صوبوں میں یونیورسٹی کے 18 سٹیلائٹ اور آف کیمپس موجود ہیں۔ 115 پروگرامس پی ایچ ڈی کی سطح تک 19 شعبوں اور 8 اسکولوں کے تحت نہایت کامیابی کے ساتھ چلائے جارہے ہیں۔ ڈائرکٹوریٹ آف ایڈمیشن پروفیسر ایم ونجا کے مطابق یونیورسٹی کے نئے تعلیمی سال کے لیے میرٹ پر مبنی داخلوں کے درجِ ذیل کورسز میں درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2024 مقرر ہے۔
دستیاب کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام ایم اے (اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، فارسی، مطالعاتِ ترجمہ، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز)، ایم ایس ڈبلیو(سوشل ورک)، صحافت و ترسیل عامہ ، ایم اے جے ایم سی (لیٹرل انٹری)، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی، طبیعیات، کیمیائ، نباتیات، حیوانیات)، ایم ووک (میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی ) ، ایم ووک (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی) اور پی جی ڈپلوما اِن ٹیچنگ انگلش (کل وقتی) ، ایم سی اے (لیٹرل انٹری)، پی جی ڈپلوما پروگرام (جز وقتی) فنکشنل اردو ، ہندی اور ٹرانسلیشن، پروفیشنل عربک، ٹرانسلیشن؛ ڈپلوما پروگرام (جزوقتی ) تحسین غزل، عربی، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی، اسلامک اسٹڈیز اور سرٹیفکیٹ پروگرام (جز وقتی) اور سرٹیفکیٹ کورس اردو، پروفیشینسی اِن عربک، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی، تلگو، کشمیری اور ترکی شامل ہیں۔
ان تمام کورسز میں داخلوں کے لیے اہل امیدوار اپنی درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu پر آن لائن داخل کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہیلپ ڈیسک کے ان فون نمبرات6207728673, 9866802414, 6302738370, 7500496666 اور 8374346948 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے یا نظامت داخلہ کو نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کیا جاسکتا ہے۔
اُردو یونیورسٹی میں میرٹ پر مبنی کورسز میں داخلوں کی 30 جون آخری تاریخ
PressRelease