مانو میں سول سروسز کے لیے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد، 10 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں سول سروسز کے امتحانات (پریلمس و مینس) 2024-25 کے لیے باضابطہ کوچنگ دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ایچ علیم باشا، ڈائرکٹر ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سیول سروسز ایگزمنیشن کوچنگ اکیڈیمی کے مطابق سیول سروسز کوچنگ کے لیے درخواست طلب کی جارہی ہیں۔ یہ کوچنگ پریلمس اور مینس دونوں کے لیے ہے۔ اس کوچنگ کے منتخبہ امیدواروں کو ہاسٹل کی سہولت دی جائے گی۔
درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 ستمبر ہے۔ گریجویٹ کامیاب امیدوار جن کا تعلق اقلیتیں، ایس سی، ایس ٹی اور خواتین زمروں سے ہے وہ داخلے کے لیے یونیورسٹی کے پورٹل http://manuu.