Submitted by MSQURESHI on Thu, 09/26/2024 - 10:05
PRO Office Image موبائل اور ڈاٹا جرنلزم۔ مانو میں کل ورکشاپ کا افتتاح PressRelease

موبائل اور ڈاٹا جرنلزم۔ مانو میں کل ورکشاپ کا افتتاح
حیدرآباد، 25 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت میں موبائل اور ڈیٹا جرنلزم پر دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ ورکشاپ 26 اور 27 ستمبر کو سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ورکشاپ میں ملک کے معروف صحافی شرکت کریں گے اور ڈیٹا جرنلزم سے متعلق موضوعات پر طلبہ کے سامنے اپنے خیالات پیش کریں گے۔
پروگرام کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن جمعرات کو 3بجے انجام دیں گے۔ پروفیسر محمد فریاد، صدر شعبہ کے بموجب اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو موبائل اور ڈاٹا جرنلزم کے میدان میں درپیش چیالنجس سے آگاہ کیا جائے۔ جو لوگ ڈیٹا جرنلزم سے متعلق فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں، انہیں کیمپس میں بلایا جائے اور اس فیلڈ سے متعلق نئی معلومات طلبہ کو فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سے متعلق خبروں پر کام کرنا بہت ضروری ہے اور اس ورکشاپ سے طلبہ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار کے علاوہ پروفیسر احتشام احمد خان بھی ورکشاپ کے شرکاءکو مخاطب کریں گے۔ ورک شاپ میں ڈیٹا اکٹھا کرنا، اس کا تجزیہ کرنا، اور صحافت میں اسے مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے مختلف طریقۂ کار پر مفصل طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ڈیٹا سے متعلق ہر پہلو کی وضاحت کی جائے گی تاکہ کسی بھی خبر میں اس کی اہمیت کو بیان کیا جا سکے اور ڈیٹا سے متعلق خبروں کا صحیح استعمال کیا جا سکے۔ دورِ حاضر میں صحافت میں ڈیٹا جرنلزم کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بھی ورکشاپ میں روشنی ڈالی جائے گی۔
اس ورکشاپ میں بی بی سی ہندی کے ایڈیٹر نتن سریواستو، بھارت سماچار کے چیف ایڈیٹر برجیش مشرا، بی بی سی کے ڈیٹا اسپیشلسٹ تاجین پٹھان سمیت کئی سینئر صحافی حصہ لیں گے۔