Submitted by MSQURESHI on Thu, 06/05/2025 - 11:21
  Hyderabad:  Maulana Azad National Urdu University (MANUU) will soon start calligraphy classes especially for women at Urdu Hall, Himayat Nagar. This was revealed by the Vice Chancellor Prof. Syed Ainul Hasan. He was speaking at a meeting held with a delegation of MANUU Alumni Association yesterday evening.  He urged the Association to work to connect Urdu intellectuals, teachers and students with Urdu University and ensure more admissions of local students.  Earlier, the Alumni Association, led by Nasir H اردو ہال، حمایت نگر میں فن خطاطی کا کورس شروع کرنے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا اعلان PressRelease

اردو ہال، حمایت نگر میں فن خطاطی کا کورس شروع کرنے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا اعلان

 

حیدرآباد، 4 جون(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے اردو ہال، حمایت نگر میں خواتین کے لیے خاص کر خطاطی کی تربیتی کلاسیز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا انکشاف وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے کیا۔وہ کل شام مانو المنائی اسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد اردو زبان و ادب کا ایک بہت بڑا گہوارہ ہے۔ اس پس منظر میں مانو المنائی اسوسی ایشن پر انہوں نے زور دیا کہ وہ اردو دانشوروں، اساتدہ اور طلبہ کو اردو یونیورسٹی سے جوڑنے کا کام کریں اور زیادہ سے زیادہ مقامی طلبہ کے داخلوں کو یقینی بنائیں۔ قبل ازیں مانوالمنائی اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ناصر حسین شعیب کی قیادت میں انجمن طلبائے قدیم کے ایک وفد نے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کو صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں پدم شری کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز دیئے جانے کی مسرت میں تہنیت پیش کی اور شال پوشی بھی انجام دی۔ اس وفد میں محمد اعجاز الدین، سید عبدالقیوم اور واحد علی خان ، ایڈوکیٹ، نائب صدور کے علاوہ خازن ایوب خان بھی شامل تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے مانو المنائی اسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ اپنے مادرِ علمی میں اردو میڈیم کے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ داخلہ دلوائیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اردو ہال حمایت نگر میں بتدریج اردو یونیورسٹی کی جانب سے مزید کورس متعارف کروائیں جائیں گے۔ ان کے مطابق فلک نما ماڈل اسکول میں ایوننگ، ڈگری کالج کے بعد اب پی جی کالج بھی شروع کیا جانے والا ہے۔
پروفیسر عین الحسن نے اردو زبان و ادب کی ترقی میں حیدرآباد کے رول کی بھی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ اسکالرز کو اپنا کام پیش کرنے اور ان کی خدمات کو تسلیم کرنے کےلئے ایک پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت ہے۔پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ وہ جلد ہی مانو میں مزید نئے اور اختراعی کورسز جن کی آج کے دور میں ضرورت ہے کو متعارف کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ المنائی اسوسی ایشن کے سرپرست ڈاکٹر محمد مصطفےٰ علی سروری، اسوسی ایٹ پروفیسر ایم سی جے و پی آر او بھی موجود تھے۔