اردو یونیورسٹی میں زرعی مارکٹنگ میں خواتین، ٹیکنالوجی اور فینانس کے موضوع پر مباحثہ
PressRelease
اردو یونیورسٹی میں زرعی مارکٹنگ میں خواتین، ٹیکنالوجی اور فینانس کے موضوع پر مباحثہ
حیدرآباد، 30 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں زرعی مارکٹنگ میں خواتین، ٹیکنالوجی اور فینانس کے موضوع پر کل ایک مباحثہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈائرکٹر مرکز برائے مطالعاتِ نسواں و پروگرام کوآرڈینیٹرکے مطابق شعبہ معاشیات ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور اسکول آف اکنامک ، حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے اشتراک سے اس پینل مباحثہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس کا عنوان "Women, Technology and Finance in Agricultural Marketing" رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس پینل مباحثہ میں جو ماہرین حصہ لے رہے ہیں ان میں پروفیسربالا چندرا منگیکر، سابقہ وائس چانسلر (ممبئی یونیورسٹی)،سابقہ ممبر آف پلاننگ کمیشن اور سابقہ ایم پی۔ پروفیسر سوجیت کمار میشرا، ریجنل ڈائرکٹر، (کونسل آف سوشل ڈیولپمنٹ)۔ پروفیسر شنکر چٹرجی، NIRD حیدرآباد۔ پروفیسر دھیریش کلشیرشٹا، چٹکارا یونیورسٹی ، پنجاب، شامل ہیں۔یہ مباحثہ سہ پہر 3:00 بجے سید حامد لائبریری آڈیٹوریم، مانو میں شروع ہوگا۔
--