مانو میں ریگولر کورسز بی ایڈ اور پالی ٹیکنیک میں اسپاٹ ایڈمیشن
PressRelease
مانو میں ریگولر کورسز بی ایڈ اور پالی ٹیکنیک میں اسپاٹ ایڈمیشن
حیدرآباد، 2 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر بی ایڈ اور پالی ٹیکنیک میں برسر موقع داخلے (اسپاٹ ایڈمیشن) دیئے جارہے ہیں۔ ڈائرکٹر ایڈمیشن پروفیسر سید امتیاز حسن کے مطابق برسر وقع داخلوں کے تحت یونیورسٹی کے مختلف شہروں میں موجود کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن اور پالی ٹیکنیک کالجس میں محدود نشستوں پر ان انٹرنس کامیاب طلبہ کو موقع فراہم کیا جارہا ہے جنہیں ابتداءمیں سیٹ نہیں مل پائی تھی ۔ کیمپسوں میں دستیاب نشستوں کے متعلق معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ داخلوں کے اس قطعی مرحلے میں طلبہ 5 ستمبر تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ آن لائن سرٹیفکیٹس کی جانچ 7 ستمبر کو ہوگی۔ منتخب امیدواروں کی فہرست 8 ستمبر کو جاری ہوگی۔ 9 اور 10 ستمبر کو فیس داخل کی جاسکتی ہے۔