مانو کے فاصلاتی کورسز میں یو جی نتائج کے منتظر طلبہ کو موقع
PressRelease
مانو کے فاصلاتی کورسز میں یو جی نتائج کے منتظر طلبہ کو موقع
حیدرآباد، 16 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم (ڈسٹنس موڈ) کے تحت داخلے جاری ہیں۔ داخلوں کے لیے بی ایڈ اور ایم بی اے کے لیے توسیع شدہ آخری تاریخ 26 ستمبر ہے جبکہ بقیہ تمام کورسز کے لیے آخری تاریخ 10 اکتوبر مقرر ہے۔
مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم کے ڈائرکٹر پروفیسر رضاءاللہ خان کے مطابق ایسے انڈر گریجویٹ طلبہ جو اس وقت چھٹے سمسٹر کے امتحان میں شرکت کر رہے ہیں یا امتحان دے چکے ہیں اور نتائج کے منتظر ہیں، فاصلاتی طرزِ تعلیم کے پروگراموں میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ انہوں نے اپنے تمام سابقہ امتحانات کامیاب کرلیے ہوں۔
اہل طلبہ مقررہ اہلیت کے معیار اور متعلقہ پروگرام کی دیگر داخلہ شرائط کی تکمیل سے مشروط، سمرتھ ایڈمیشن پورٹل https://manuuadmission.