Submitted by MSQURESHI on Tue, 12/17/2019 - 16:57
Group: (L-R) : Mr. Jameel Ahamed, Mr. Mohd. Yousuf, Dr Mohammed Yousuf Khan,   Prof. Saneem Fatima, Prof. S M Rahmatullah, Prof Syed Mohammed Haseebuddin Quadri  along with participants of the training programme. AICTE:  Mr. Mohd. Yousuf addressing. (L-R) Prof. Saneem Fatima, Prof. S M Rahmatullah, Prof Syed Mohammed Haseebuddin Quadri and Dr Mohammed Yousuf Khan also seen. اخبارات کے لیے خبریں PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر تربیتی پروگرام کا آغاز
حیدرآباد، 17 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، پالی ٹیکنیک اور انٹرنل کوالٹی اشورنس سیل (آئی کیو اے سی) کے زیر اہتمام آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کا انسپانسر کردہ مصنوعی ذہانت پر 5 روزہ تربیتی و اکتسابی اکیڈیمی پروگرام (ATAL) کا کل افتتاح عمل میں آیا۔
مہمان خصوصی پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، رجسٹرار نے افتتاحی خطاب کیا جس میں انہوں نے موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان، کوآرڈینیٹر اٹل نے پروگرام کا مختصر تعارف کرایا اور استقبال کیا۔ اس موقع پر پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری ، ڈائرکٹر آئی کیو اے سی، پروفیسر سنیم فاطمہ ، ڈین اسکول آف کامرس و مینجمنٹ بھی موجود تھے۔
یہ پروگرام خصوصی طور پر اے آئی سی ٹی ای سے منظور شدہ اداروں کے فیکلٹی اور ریسرچ اسکالرز کے لئے منعقد کیا جارہا ہے جو 16 سے 20 دسمبر 2019 تک جاری رہے گا۔ اس میں55 شرکاءحصہ لے رہے ہیں۔

 

 

MANUU PR - 17.12.2019.pdf