Submitted by MSQURESHI on Fri, 02/28/2020 - 16:27
a a a a اخبارات کے لیے خبریں PressRelease

اُردو یونیورسٹی کی 3 ڈاکیومنٹریز کا گلوبل سنیما فیسٹول اور سائنس فلم فیسٹول کےلئے انتخاب

 

حیدرآباد، 28 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کو مزید ایک کامیابی ملی جب گلوبل سنیما فیسٹول 2020 میں سنٹر کی تین فلموں کا انتخاب عمل میں آیا۔ ساتھ ہی تریپورہ میں منعقد شدنی قومی سائنس فلم فیسٹول میں بھی سنٹر کی دو فلمیں منتخب ہوئیں۔ گلوبل سنیما فیسٹول کے لیے منتخبہ فلمیں مانو نالج سیریز کے تحت تیار کی گئی ہیں جن میں ”گوتم بدھ“ کی ہدایتکاری جناب محمد عامر بدر نے کی ہے، عمر اعظمی نے ”الزہراوی“ اور جناب ایم محمد غوث نے ”رمن“ کی ہدایتکاری کی ہے۔فلمیں ”الزہراوی“ اور ”رمن“ کو دسویں قومی سائنس فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا۔ جناب رضوان احمد نے کہا کہ قومی یومِ سائنس کے موقع ”رمن“ مانو کی جانب سے سر سی وی رمن کو ایک بہترین خراج ہے۔
گلوبل سنیما فیسٹول کو فلم فیڈریشن آف انڈیا، حکومت ہند اور حکومت سکّم کے اشتراک سے گینگٹوک میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جبکہ دسواں قومی فلم فیسٹول وگیان پرسار ، شعبہ ¿ سائنس و ٹکنالوجی،حکومت ہند کی جانب سے تریپورہ میں منعقد ہورہا ہے۔
جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی کے بموجب یہ مسلسل چوتھی مرتبہ ہے کہ کسی فلم فیسٹول میں یونیورسٹی کی فلمیں منتخب ہوئی ہیں۔ اس سے قبل آئی ایم سی کی فلمیں نویں سائنس فلم فیسٹول، چندی گڑھ؛ گلوبل سنیما فیسٹ ، سلی گوڑی اور بین الاقوامی فلم فیسٹول، کولکتہ؛ میں منتخب ہوچکی ہیں۔ ان فلموں کی جیوری اور ناظرین نے ان کے موضوع اور زبان کے لیے بھرپور ستائش کی۔ گلوبل سنیما فیسٹول کا فلم فیڈریشن آف انڈیا اور حکومت سکِّم کے اشتراک سے انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ مختلف ممالک اور زبانوں کی فلمیں اس میں پیش کی جارہی ہیں۔ جناب رضوان احمد نے اپنی ٹیم کی سخت محنت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اردو یونیورسٹی کے فخر کا موقع ہے کہ اس فیسٹول میں مسلسل دوسری مرتبہ ہماری فلموں کو منتخب کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر نے آئی ایم سی ٹیم کو مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

 

مانو پالی ٹیکنیک کی قومی ایوارڈ یافتہ ٹیم کی وائس چانسلر سے ملاقات

حیدرآباد، 28 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، پالی ٹیکنیک کی چھترا وشوکرما ایوارڈ 2019 حاصل کرنے والی ٹیم بشمول منٹر جناب محمد یوسف (اسسٹنٹ پروفیسر، آئی ٹی)، طلبہ سمیہ قیصر (کمپیوٹر سائنس)، عاکف جاوید (آئی ٹی)، محمد سفیر عالم (الکٹرانکس) نے ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر سے کل شام ملاقات کی۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر فروغِ انسانی وسائل ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشانک‘نے 24 فروری کو دہلی میں مانو ٹیم کے پراجیکٹ ”اسمارٹ گرین مینجمنٹ سسٹم یوزنگ آئی او ٹی“ کو 51,000 روپئے اور اسناد پر مشتمل ایوارڈ دیا تھا۔ ان مقابلوں کا انعقاد انجینئرنگ کالجوں کے نگرانکار ادارے آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کی جانب کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے پھر ایک مرتبہ ٹیم کی ستائش کی اور ان کی اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس کامیابی کو غیر معمولی، حوصلہ افزا اور قابل تقلید قرار دیا۔

 

مانو میں بین اسکول کھیل کود مقابلے۔ انعامات کی تقسیم

حیدرآباد، 28 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود کے زیر اہتمام منعقدہ بین اسکول ٹورنمنٹ کی کل انڈور اسٹیڈیم میں تقسیم انعامات تقریب کل منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر مہمانِ خصوصی تھے۔ مانو انٹر اسکول ٹورنمنٹ میں کیرم بورڈ، شطرنج، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، فٹ بال، کبڈی، تھروبال، کھوکھو اور کرکٹ جیسے کھیل کھیلے گئے۔ لڑکوں کے زمرے میں کیرم بورڈ میں اسکول برائے سائنسس نے کامیابی حاصل کی، شطرنج میں اسکول برائے مینجمنٹ ، بیڈمنٹن میں اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات ، ٹیبل ٹینس میں اسکول برائے کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی ، والی بال مقابلہ میں اسکول آف ترسیل عامہ و صحافت ، فٹ بال میں اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات، کرکٹ میں اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات نے کامیابی حاصل کی۔
لڑکیوں کے زمرے میں کیرم بورڈ میں اسکول برائے کامرس و مینجمنٹ، شطرنج میں اسکول آف تعلیم و تربیت، بیڈمنٹن میں اسکول کامرس و بزنس مینجمنٹ، ٹیبل ٹینس میں اسکول برائے تعلیم و تربیت، کبڈی میں اسکول برائے تعلیم و تربیت، تھرو بال میں اسکول برائے تعلیم و تربیت، کھوکھو میں اسکول برائے کامرس و مینجمنٹ ، کرکٹ میں اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات نے کامیابی حاصل کی۔ پروفیسر ایوب خان، پرو وائس چانسلر، پروفیسر ابوالکلام، صدر نشین اسپورٹس مانیٹرنگ کمیٹی مہمانانِ اعزازی تھے۔ ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر ، اراکین اسٹاف اور طلبہ اس موقع پر موجود تھے۔