اخبارات کے لیے خبریں
PressRelease
محمد طارق کو ترجمہ میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 6 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ ترجمہ کے اسکالر محمد طارق ولد انظر احمد کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”ترجمے میں مداخلت: ایک اطلاقی مطالعہ (عربی ادب کی منتخب کتابوں کے اردو ترجموں کے حوالے سے)“ ڈاکٹر سید محمود کاظمی، اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ اس موضوع کے تحت محمد طارق نے عربی سے اردو میں ترجمہ کردہ مختلف کتابوں کی مثالوں کے ذریعے عمل ترجمہ کے دوران ہونے والی مداخلت کی مختلف اقسام پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ان کا وائیوا 28 جنوری کو 2020ء کو منعقد ہوا تھا۔