Submitted by MSQURESHI on Mon, 03/09/2020 - 19:32
a اخبارات کے لیے خبریں PressRelease

اردو یونیورسٹی میں کلاﺅڈ کمپیوٹنگ پر ورکشاپ کا انعقاد

حیدرآباد، 9 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کے مانو کوڈنگ کلب (ایم سی سی) اور ملت فاﺅنڈیشن فار انڈسٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (ایم ایف آئی آر ڈی) کے زیر اہتمام، امیزان ویب سرویسس کے تعاون سے کلاﺅڈ کمپیوٹنگ پر ایک روزہ ورکشاپ کا 7 مارچ کو انعقاد عمل میں آیا۔ اس میں بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم سی اے اور پی ایچ ڈی کے جملہ 70 طلبہ نے حصہ لیا۔
ڈاکٹر پردیپ کمار، صدر شعبہ نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ مختلف کمپنیوں اور اداروں سے ریسورس پرسنس مدعو کیے گئے تھے۔ جناب لقمان شریف (شریک بانی، ایف ایکس لیابس، حیدرآباد)، جناب ہدایت اللہ خان (بانی، سینٹیلسٹ، بنگلور)، جناب سیف خان (نیٹ ورک سلیوشنس اسپیشلسٹ، آئی آئی ایچ ٹی پرائیویٹ لمیٹڈ، بنگلور) نے کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کے تکنیکی پہلوﺅں پر اظہار خیال کیا۔
ورکشاپ میں کلاﺅڈ کمپیوٹنگ، ریڈ ٹیمنگ ٹیک ٹکس، نیٹ ورک اینڈ سیکوریٹی، اوپن سورس ٹولس فار انٹرپرائز ایس ڈی ایل سی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ اس موقع پر کیریئر گائیڈنس کا سیشن بھی رکھا گیا تھا۔
 ورکشاپ کا مقصد تعلیم سے فارغ ہوکر روزگار کی دنیا میں قدم رکھنے والے طلبہ کو کلاﺅڈ کمپیوٹنگ جیسی نئی ٹکنالوجی کی معلومات فراہم کرنا تھا۔ ڈاکٹر پردیپ کمار نے بتایا کہ کلاﺅڈ کمپیوٹنگ ایک ایسی ٹکنالوجی ہے جو ایک کمپیوٹر گریجویٹ کو مارک زکربرگ کے مقام تک پہنچا سکتی ہے۔
عبدالباسط، رضوان احمد، محمد نصر اعزاز، عمار جمال، محمد مصطفی کمال، محمد مستجب خان، محمد رضوان اور محمد غازی رضا پر مشتمل ایم سی سی ٹیم نے ورکشاپ کے انعقاد میں تعاون کیا۔