Submitted by MSQURESHI on Fri, 03/13/2020 - 18:33
PRO Office Image اخبارات کے لیے خبریں PressRelease

اردو یونیورسٹی میں جانوروں کے تحفظ اور حیاتیاتی بہبود پر توسیعی لکچر

حیدرآباد، 13 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے سائنسس (حیوانیات) کے زیر اہتمام امریکہ میں جانوروں کے متعلق اصول کو فروغ دینے و بہبودی ¿ حیوانات کی غیر سرکاری تنظیم کے رکن جناب آدتیہ ایس کے کے توسیعی لکچر ”جانوروں کے تحفظ سے متعلق اصول اور حیاتیاتی بہبود“ کا کل انعقاد عمل میں آیا۔
جناب آدتیہ جو کہ اس تنظیم کے کوآرڈینیٹر اور محقق ہیںنے انسانوں کے پیدا کردہ مسائل اور مختلف آفات سماوی کی وجہ سے جانوروں کو ہونے والی تکالیف پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس کے لیے ان کاموں میں کمی کی ضرورت پر زور دیا جن سے جانوروں کو نقصان ہو رہاہے اور ان کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں حیوانیات کی زمرہ بندی پر بھی اظہار خیال کیا۔ خواہشمند کو طلبہ انٹرنشپ یا ریسرچ کے لیے مالیہ کے لیے ان کی تنظیم سے ربط پیدا کرنے کی خواہش کی۔ اسکول آف سائنسس کے اساتذہ، اسکالرس اور طلبہ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ پروفیسر پروین جہاں، پروگرام کوآرڈینیٹر بھی موجود تھیں۔