مانو وائس چانسلر پروفیسر ایوب خان کا کووڈ 19 کے پیش نظر ہاسٹلس کا دورہ
سماجی فاصلہ اور حفظان صحت پر خصوصی توجہ۔ طلبہ سے ملاقاتحیدرآباد، 13 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر پروفیسر ایوب خان، نے آج بوائز اور گرلز ہاسٹلس کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا اور وہاں مقیم طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے خیریت دریافت کی۔ انہوں نے طلبہ کو وبائی مرض کووڈ19 کے پیش نظر حکومت ہند / تلنگانہ کے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط اور مشوروں / ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ”سماجی فاصلہ“ برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ طلبہ کمروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ فی الحال یونیورسٹی ہاسٹلس میں زائد از 80 طلبہ مقیم ہیں جو لاک ڈاﺅن کے سبب ٹرینوں اور فلائٹس کی منسوخی کے باعث دور دراز واقع اپنے آبائی مقامات کو روانہ نہ ہوسکے۔
حال ہی میں وائس چانسلر انچارج کی جانب سے یو جی سی کی ہدایت پر طلبہ اور اسٹاف کو کووڈ 19 اور لاک ڈاﺅن کے نفسیاتی اثرات سے محفوظ رکھنے اور احتیاطی اقدامات کے لیےایک کمیٹی تشکیل دی گئ ہے ۔ پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودی طلبہ کمیٹی کے صدر نشین ہیں۔ دورہ کے موقع پر کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے.
پروفیسر ایوب خان نے ہاسٹلس کے کچن اور ڈائننگ ایریا کا بھی معائنہ کیا اور لاک ڈاون کے دوران طلبہ کو ضروری خدمات کی فراہمی کررہے اراکینِ اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی ستائش کی۔ انہوں نے اسٹاف اراکین کو ہدایت دی کہ وہ صفائی اور حفظان صحت کا مکمل طور پر خیال رکھیں اور کھانے کے انتظامات کرتے ہوئے بھی سماجی فاصلہ کے اصول پر کاربند رہیں۔
حیدرآباد میں واقع یونیورسٹی کیمپس میں لڑکوں کے 4 اور لڑکیوں کے 2 ہاسٹل ہیں جہاں جملہ 1600 طلبہ کے قیام کی سہولت ہے.
ہاسٹلز کے دورے کے موقع پر صدر نشین کمیٹی کے علاوہ پروفیسر احتشام احمد خان (پرو وسٹ بوائز ہاسٹل)، پروفیسر شاہین الطاف شیخ (پرووسٹ گرلز ہاسٹل)، پروفیسر ابوالکلام (پراکٹر)،اور کمیٹی کے دیگر اراکین ڈاکٹر مہیش کمار ویراگی، ڈاکٹر کے ریاض ، ڈاکٹر حمیرہ فاطمہ ، محترمہ نجم النسائ، جناب سنجے کمار دیانند، جناب پی حبیب اللہ بھی موجود تھے۔