Submitted by MSQURESHI on Fri, 10/09/2020 - 10:04
PRO Office Image اخبارات کے لیے خبریں: ۸ اکتوبر ۲۰۲۰ PressRelease

مانو آئی ٹی آئی حیدرآبادمیں داخلوںکا دوسرا مرحلہ

حیدرآباد، 8 اکتوبر (پریس نوٹ) انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، مولانا آزاد نیشنل ا ±ردو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا اہتمام 28اکتوبر کو کیا جارہا ہے۔ کونسلنگ صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باو ¿لی میں ہوگی۔فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم 12اکتوبر سے دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ manuu.edu.inسے حاصل کیے جاسکتے ہےں۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008413پر ربط کریں۔