Submitted by MSQURESHI on Tue, 01/19/2021 - 19:16
Press Release : Jan 19, 2021 Press Release : Jan 19, 2021 PressRelease

اردو یونیورسٹی پالی ٹیکنیک میں آن لائن تدریسی سہولت کا افتتاح


حیدرآباد، 19 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، پالی ٹیکنیک حیدرآباد میں آن لائن تدریسی سہولت کا پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج کے ہاتھوں کل شام افتتاح عمل میں آیا۔ اس سہولت کے ذریعہ وہ اساتذہ جنہیں گھر سے موبائل پر آن لائن کلاسیس لینے میں کسی وجہ سے دقت پیش آرہی ہے، وہ یہاں بنا کسی پریشانی کے طلبہ کو بہتر طور پر پڑھا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپال، پالی ٹیکنیک، مانو حیدرآباد کے بموجب پالی ٹیکنک کی عمارت میں اس طرح کی سہولت سے آراستہ 4 یونٹ تیار کیے گئے ہےں۔ دو یونٹس میں ٹرائپوڈ اور بورڈ ہےں جہاں اساتذہ ،طلبہ کو بورڈ پر لکھ کر سمجھاسکتے ہےں۔ دیگر یونٹس میں کمپیوٹر کیمرہ کے ساتھ پیڈ کی بھی سہولت ہے جس پر اساتذہ کی لکھی تحریر کمپیوٹر اسکرین کے ذریعہ طلبہ کو نظر آتی ہے ۔ یہ اختراعی سیٹ اپ یونیورسٹی پر کسی مالی بوجھ کے بغیر پالی ٹیکنیک میں موجود انفراسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔
پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ نے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے اس نوعیت کے اختراعی اقدام پر پرنسپل پالی ٹیکنیک اور دیگر تمام اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے دیگر شعبوں کے صدور کو مزید اختراعی اقدامات کے ذریعہ تعلیم و تدریس کو آسان بنانے کا مشورہ دیا۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے بھی ڈاکٹر محمد یوسف خان اور دیگر اساتذہ کو مبارکباد دی۔ پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم؛ پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹکنالوجی، پروفیسر نسیم الدین فریس، ڈین اسکول آف لینگویجس، پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی، پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈین اسکول آف مینجمنٹ و جائنٹ ڈین اکیڈیمکس، پروفیسر پروین جہاں، ڈین ، اسکول آف سائنسز؛ جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی اور جناب محمد شکیل احمد، انجینئر گریڈ Iآئی ایم سی بھی اس موقع پر موجود تھے۔