Submitted by MSQURESHI on Mon, 03/22/2021 - 17:11
ss خواجہ بندہ نوازؒ کی اصلاح معاشرہ خدمات کو منظر عام پر لانے کی ضرورت شعبہ ¿ فارسی اردو یونیورسٹی کی قومی کانفرنس کا افتتاح۔ پروفیسر رحمت اللہ و پروفیسر عبدالحمید اکبر و دیگر کے خطاب PressRelease

خواجہ بندہ نوازؒ کی اصلاح معاشرہ خدمات کو منظر عام پر لانے کی ضرورت
شعبہ ¿ فارسی اردو یونیورسٹی کی قومی کانفرنس کا افتتاح۔ پروفیسر رحمت اللہ و پروفیسر عبدالحمید اکبر و دیگر کے خطاب

 

حیدرآباد، 22 مارچ (پریس نوٹ) یہ عہد نہ صرف اولیاءکرام کی تعلیمات کا ذکر کرنے اور سمجھنے کا ہے بلکہ ان پر عمل کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کا بھی ہے۔ خواجہ بندہ نوازؒ کی اصلاح معاشرہ سے متعلق جو خدمات رہی ہیں انہیں منظر عام پر لایا جائے تو اس کانفرنس کا مقصدپورا ہوجائے گا۔ اولیاءنے ہمیشہ شرک، بدعات کو دور کرنے اور اصلاح معاشرہ کی کوشش کی ہے۔ انہیں عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، وائس چانسلر انچارج نے آج مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے شعبہ ¿ فارسی اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ قومی کانفرنس میں کیا۔ وہ کانفرنس ”خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ؒ، ملفوظات ،مکتوبات، مطبوعات ، تعلیمات و خدمات : فارسی ماخذ کے حوالے سے“ کے افتتاحی اجلاس میں صدارتی خطبہ دے رہے تھے۔