Submitted by MSQURESHI on Mon, 04/26/2021 - 16:48
Press Release: MANUU official Mrs. Afshan Rahman passed away Condolence Meeting held محترمہ افشاں رحمن، انچارج دہلی ریجنل سنٹر، مانو کی کا انتقال PressRelease

محترمہ افشاں رحمن، انچارج دہلی ریجنل سنٹر، مانو کی کا انتقال

 

آن لائن تعزیتی نشست میں پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ و دیگر کا خراج
حیدرآباد، 26 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، دہلی ریجنل سنٹر کی انچارج محترمہ افشاں رحمن، اسسٹنٹ رجسٹرار کا 24 اپریل کو بعمر 59 سال انتقال ہوگیا۔ اسی دن آئی ٹی او قبرستان، دہلی میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ وہ ایک قابل، محنتی اور انتظامی صلاحیتوں کی حامل فرض شناس عہدیدار تھیں۔ وہ سابق وائس چانسلر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مرحوم ڈاکٹر محمود الرحمن (آئی اے ایس) کی اہلیہ تھیں۔ لواحقین میں دو فرزندان معز الرحمن، مونس الرحمن اور والدہ شامل ہیں۔
محترمہ افشاں رحمن 2دسمبر 2005ءکو یونیورسٹی کے ممبئی ریجنل سنٹر سے منسلک ہوئیں۔ 6 اگست 2012ءسے وہ دہلی ریجنل سنٹر میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ یکم اکتوبر 2019ء کو انہیں دہلی ریجنل سنٹر کا انچارج بنایا گیا تھا۔ ان کے انتقال پر آج یونیورسٹی میں ایک آن لائن تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے کہا کہ مرحومہ بہترین منتظم تھیں اور اپنا کام پوری محنت و ایمانداری سے کرتی تھیں۔ انہوں نے تعزیتی اجلاس کے مقررین کے تاثرات کے حوالے سے کہا کہ محترمہ طلبہ کی ہمیشہ مدد کرتی تھیں اور ہر کام نہایت تندہی سے انجام دیتی تھیں۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود نے یونیورسٹی اور شیخ االجامعہ کی جانب سے قراردادِ تعزیت پیش اور مرحومہ کو خراج ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے موقعوں پر ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے اس موقع پر چانسلر جناب فیروز بخت احمد کے تعزیتی تاثرات پہنچاتے ہوئے محترمہ کو نہایت محنتی، نیک، قوم پرست، ملک پرست، متقی، پرہیزگار اور صوم و صلوٰة کی پابند خاتون قرار دیا۔پروفیسر پی فضل الرحمن، پروفیسر ابوالکلام، محترمہ رچیکا کیم (اسسٹنٹ ریجنل ڈائرکٹر، دہلی) اور جناب جاوید عالم (سیکشن آفیسر، دہلی) و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ پروفیسر فہیم اختر نے دعائے مغفرت کی۔ حافظ سمیع اللہ کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے ریجنل ڈائرکٹرس ، اساتذہ و عملہ کے ارکان نے آن لائن اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

--