کمپیوٹر پروگرامر جناب محمد حیدر حسین خان کا انتقال
PressRelease
کمپیوٹر پروگرامر جناب محمد حیدر حسین خان کا انتقال
آن لائن تعزیتی اجلاس میں اردو یونیورسٹی کا خراج عقیدت
حیدرآباد، 17 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے کمپیوٹر پروگرامر جناب حیدر حسین خان ولد جناب محمد محبوب حسین خان مرحوم کا 13 مئی بروز جمعرات کو بعمر 36 سال انتقال ہوگیا۔ وہ 7 جولائی 2008ءسے یونیورسٹی میں برسرخدمت تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج و پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج، نے مرحوم کے ارکان خاندان سے تعزیت کی۔ اس سلسلہ میں یونیورسٹی میں آج ایک آن لائن تعزیتی نشست منعقد کی گئی جس میں پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج و پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج، جناب مرزا فرحت اللہ بیگ، کنٹرولر امتحانات؛ پروفیسر محمد شاہد، شعبہ سوشل ورک و سابق سی ای او؛ جناب ذبیح اللہ حسینی، اسسٹنٹ رجسٹرار؛ ڈاکٹر مظفر حسین خان، مرحوم کے بڑے بھائی و سینئر اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ تعلیم و تربیت؛ جناب شاہنواز علی قریشی، جنرل سکریٹری، مانو ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن اور جناب سالار محی الدین، شعبۂ امتحانات نے یونیورسٹی، بالخصوص شعبہ امتحانات کے لیے مرحوم کی غیر معمولی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ حافظ سمیع اللہ نے قرأت کلام پاک اور دعائے مغفرت کی۔