اُردو یونیورسٹی میں عالمی یومِ ماحولیات پر شجر کاری
حیدرآباد، 7 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر 5 جون کو شجر کاری مہم کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے اس موقع پر کیمپس میں پودے لگائے۔ پروفیسر رحمت اللہ نے کہا کہ دنیا میں ہر تین سیکنڈ میں ایک فٹ بال کے میدان کے برابر جنگلوں کو کاٹا جارہا ہے جس کے باعث بڑے پیمانے پر ماحولیات کا نقصان ہوا ہے۔ اس کے اثر کے طور پر دنیا کی حرارت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پودے لگائے اور ان کی نگہداشت کرے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود نے کہا کہ 1974ءسے عالمی یومِ ماحولیات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں میں ماحولیات کے تئیں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ وہ ان معلومات کی روشنی میں اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ جناب انتصار الباقی، انچارج انجینئرنگ سیکشن اور جناب سید عبدالقدیر، سوپروائزر ہارٹیکلچر انتظامات کی نگرانی کی۔ اس موقع پر اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔ کویڈ 19 پروٹوکال کے تحت سماجی دوری اور ماسک کے لزوم کا خیال رکھتے ہوئے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔