15 جولائی 2021
اردو یونیورسٹی ، آئی ایم سی کی 9 فلمیں یونیسکو کلچرل سنیما فیسٹ کے لیے منتخب
حیدرآباد، 15 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ سنٹر کی تیاری کردہ 9 مختصر دستاویزی فلمیں آن لائن کلچرل سنیما فیسٹ 2021 جسے یونیسکو، دہلی آفس کا تعاون حاصل ہے کے لیے منتخب ہوئیں۔ فیسٹیول 17 جولائی 2021 کو شروع ہوگا جس میں 100 سے زائد ممالک کی فلمیں پیش کی جارہی ہیں۔
یونیورسٹی کی منتخب فلموں میں ارسطو، اسٹیفن ہاکنز، ڈاکٹر سی وی رامن ، بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ، نوائے سروش مرزا غالب، الظہراوی ، اے ٹریبیوٹ ٹو پروفیسر یشپال، سر آئزک نیوٹن اور پروفیسر یو آر راو ¿ شامل ہیں۔ ان فلموں کو جملہ 44 فلموں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔
جناب رضوان احمد ، ڈائریکٹر ، سنٹر نے کہا کہ میڈیا سنٹر کی فلموں کو عالمی سطح پر ایک بہت بڑی پہچان ملی ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، وائس چانسلر انچارج نے اس کامیابی پر جناب رضوان احمد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
آئی ایم سی مانو چینل کے صارفین کی تعداد 50 ہزار سے متجاوز
حیدرآباد، 15 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی ایک انوکھی پہل کے طور پر اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے اردو میں مستقل طور پر تعلیمی مواد فراہم کررہا ہے۔ چینل (https://www.youtube.com/c/
جناب رضوان احمد ، ڈائریکٹر ، آئی ایم سی نے تمام صارفین کا شکریہ ادا کیا۔ یو ٹیوب چینل نہ صرف اردو میں اعلی تعلیمی مواد کا حامل ہے بلکہ اردو زبان و ثقافت پر بھی نہایت کمیاب دستاویزی فلمیں اور آڈیو ویژول مواد یہاں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیوں کے اہم پروگرامس بشمول کانفرنس ، سیمینار اور ورکشاپ، آئی ایم سی مانو یوٹیوب چینل پر براہ راست ویب کاسٹ کیے جاتے ہیں جو مستقبل کے لئے تعلیمی مواد کا ایک بہت اہم ذخیرہ ہے۔
یونیسکو کے ذریعہ کلچرل فلم فیسٹیول کے لئے 9 مانیو فلموں کا انتخاب کیا گیا
PressRelease