مانو ریگولر کورسز میں داخلوں کے نئے شیڈیول کا اعلان
آن لائن درخواست اور انٹرنس کی تواریخ میں توسیع و تبدیلی
حیدرآباد، 17 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2021-22 کے ریگولر کورسز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں یونیورسٹی نے نیا شیڈول جاری کیا ہے۔ اردو میڈیم میں بی ایڈ، ایم بی اے، بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک جیسے پیشہ ورانہ کورسز کے علاوہ مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی میں انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے کورسس میں فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 9اگست 2021 ہے۔ شیڈول کے مطابق داخلہ امتحان (انٹرنس) کی بنیاد کے کورسز میں 10 تا 12 اگست فارم کو ایڈٹ کرنے کی سہولت رہے گی۔ 18 اگست کو ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ میرٹ کی بنیاد کے کورسز کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ یکم اور 2 اکتوبر کو فارم ایڈٹ کرنے کی سہولت رہے گی۔ جبکہ جزوقتی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے فارم داخل کرنے کی نئے شیڈول کے مطابق آخری تاریخ 10 نومبر مقرر ہے۔ انٹرنس ٹسٹ کے انعقاد کی نئی تاریخیں 23 ، 24 اور 25 اگست ہوں گی جبکہ نتائج کا اعلان 3 سے 7 ستمبر تک کیا جائے گا۔
پروفیسر ایم ونجا ، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب کویڈ 19 وباءکے باعث جاری ملک کے مختلف حصوں جاری لاک ڈاﺅن کے پیش نظر کی گئی ہے۔ انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے کورسز میں پی ایچ ڈی اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے، ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس)؛ پیشہ ورانہ ڈپلوماپروگرامس ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک ڈپلومہ میں سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ،انفارمیشن ٹکنالوجی انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔
میرٹ کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم اے، ایم ایس ڈبلیو، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس)۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک شامل ہیں۔
لکھنو ¿ کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی میں بی اے،ایم اے اور انگریزی میں پی ایچ ڈی پروگرام دستیاب ہیں۔ سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے اور اردو، انگریزی اور اسلامک اسٹڈیز کے پی ایچ ڈی پروگرام ؛ کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)، دربھنگہ(بہار) میں بی ایڈ، ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی ان ایجوکیشن؛ کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن سری نگر (کشمیر)، آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک) میں بی ایڈ دستیاب ہے۔ پالی ٹیکنیک کورسز میں سیول انجینئرنگ؛ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ کے ڈپلوما دربھنگہ(بہار) اور بنگلورو (کرناٹک) میں دستیاب ہیں۔ جبکہ سیول انجینئرنگ،میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ، کڑپہ (آندھراپردیش) اور کٹک (اڈیشہ) میں دستیاب ہیں۔ حیدرآباد پالی ٹیکنیک میں سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اورانفارمیشن ٹکنالوجی انجینئرنگ کے ڈپلومہ پروگرامس دستیاب ہیں۔
درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں / گریجویشن میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں یا یونیورسٹی کے منظورکردہ مماثل مدرسہ کورسز کامیاب ہوں۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ موبائل نمبرات 9523558551, 9866802414, 6302738370 اور 9849847434 سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے