Submitted by MSQURESHI on Mon, 07/19/2021 - 19:35
PRO Office Image مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلے ۔6 اگست آخری تاریخ PressRelease

مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلے ۔6 اگست آخری تاریخ
حیدرآباد، 19جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، حیدرآباد میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل آئی ٹی آئی کے بموجب ڈرافٹسمین سیول، میکانک (ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ)، الیکٹریشین، الیکٹرانک میکانک اور پلمبنگ جیسے روزگار پر مبنی کورسز میں داخلے کے لیے درخواست فارمس 6اگست 2021 تک شخصی طور پر یا بذریعہ ڈاک داخل کرسکتے ہےں۔داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in یا دفتر آئی ٹی آئی، مانو کیمپس سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
درخواست گذاروںکو چاہیے کہ دسویں سطح پر اردو بطور مضمون زبان ذریعہ تعلیم کامیاب کرچکے ہوں۔ تمام پروگرامس کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ داخلہ میرٹ کی بنیاد پرہوگا۔ مذکورہ تمام پروگرامس کے لیے کوئی فیس نہیںلی جائے گی۔ البتہ قابل واپسی احتیاطی رقم 60/- روپئے داخلے کے وقت ڈپازٹ کرنی ہوگی۔ حکومت ہند کے قواعد کے مطابق ریزرویشن پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہےں۔تفصیلات 040-23008413 یا 07032623941 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔