Submitted by MSQURESHI on Thu, 07/29/2021 - 16:46
PRO Office Image اردو یونیورسٹی میں اے آئی سی ٹی ای کا آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام PressRelease

اردو یونیورسٹی میں  اے آئی سی ٹی ای کا آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام

 حیدرآٓباد، 29 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، پالی ٹیکنک، حیدرآباد کے زیر اہتمام 5 روزہ  آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام  “آگمنٹڈ ریالٹی اینڈ ورچوئل ریالٹی‘  کا 9 تا 13 اگست اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کو اے آئی سی ٹی ای ٹریننگ اینڈ لرننگ (اٹال) اکیڈیمی، حکومت ہند اسپانسر کر رہا ہے۔

ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک کے بموجب  اے آئی سی ٹی ای سے منظور شدہ اداروں کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرس ، پی جی سکالرز ، سرکاری و انڈسٹری کے افراد اور سی بی ایس ای اسکول اساتذہ اپنے نام http://atalacademy.aicte-india.org/signup پر 4 اگست تک رجسٹر کرسکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے محترمہ عصمت فاطمہ ، اسسٹنٹ پروفیسر و کوآرڈینیٹر سے 8978571655 پر یا ای میل ismat@manuu.edu.in  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔