Submitted by MSQURESHI on Fri, 08/13/2021 - 17:30
اُردو یونیورسٹی میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا اختتام PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا اختتام

حیدرآباد ، 13 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آج آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے اسپانسر کردہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (ایف ڈی پی) کا اختتامی اجلاس منعقد ہوا۔ اس کا موضوع ”آگمنٹیڈ ریالٹی اینڈ ورچول ریالٹی“ تھا۔مانو پالی ٹیکنک، حیدرآباد کے زیر اہتمام 5 روزہ آن لائن پروگرام کا اہتمام 9 تا 13 اگست کیا گیا۔ جملہ 194 شرکاءنے رجسٹر کیا جس میں تعلیم اور صنعت سے متعلق افراد شامل تھے۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود ، رجسٹرار انچارج نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے حقیقی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروفیسر محمود نے منتظمین کو ایف ڈی پی کے کامیاب انعقاد اور شرکاءکو مبارکباد دی ۔ شرکاءنے بھی پروگرام کے متعلق حوصلہ افزا رائے دی۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان ، پرنسپل پالی ٹیکنک نے ایف ڈی پی کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ جناب محمد یوسف ، اسسٹنٹ پروفیسر ، پالی ٹیکنک نے شرکاءکا خیر مقدم کیا۔ محترمہ عصمت فاطمہ ، ایف ڈی پی کوآرڈینیٹر نے شکریہ ادا کیا۔

 

اساتذہ کے لئے تدریسی مواد پر عبور ناگزیر: پروفیسر صدیقی محمد محمود
حیدرآباد، 13اگست (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اردو میڈیم پرائمری اسکول کے اساتذہ کے لیے ©Content Enrichment پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پروفیسر صدیقی محمد محمود،رجسٹرار انچارج نے کہا کہ اساتذہ کے لیے صرف طریقہ ¿ تدریس پر مہارت کا فی نہیں ہے بلکہ تدریسی مواد پر عبور بھی نا گزیر ہے ۔9 اگست تا 13 اگست 2021 تک چلنے والے اس ورکشاپ سے دو سو سے زائداردو میڈیم کے اساتذہ نے استفادہ کیا ۔اس موقع پر مر کز کے ڈائرکٹر ،پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی اور ورکشاپ کو آرڈینیٹرس ڈاکٹر وقار النسا ، ڈاکٹر جرار احمد، اسسٹنٹ پروفیسر نے بھی مخاطب کیا۔
 پہلے اجلاس میں پرو فیسر محمد مشاہد،صدر،شعبہ ¿ تعلیم و تربیت نے Content Enrichmentکی اہمیت اور افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی اور شرکا کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ ورکشاپ کے دوسرے دن جناب خواجہ معین الدین،(اورنگ آباد) نے زبان کی مہارتوں کے حوالے سے گفتگو کی انہوں نے بتا یا کہ طلبہ میں زبان کی مہارتیں اورلسانی قابلیت آس پاس کے حالات کے تنا ظر میں منا سب مواد کی تخلیق کے ذریعہ کی جانی چا ہیے ۔پروگرام کے تیسرے دن کے ریسورس پرسن ڈاکٹرظفر اقبال زیدی (دربھنگہ،بہار) تھے ۔انہوں نے ابتدائی سطح پر علم ریاضی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے اسکولی درسیات کے رہنمایانا اصولوں پر بھی روشنی ڈالی۔پروگرام کے چوتھے دن پروفیسر ونجا ایم، ڈائرکٹر نظامت داخلہ نے سائنس کی تدریس کو اپنا موضوع بنا یا ۔پروگرام کے پانچویں دن کے ریسورس پرسن ڈاکٹر آفتاب احمد انصاری (علیگڑھ) تھے۔انہوں نے سماجی علوم کی اہمیت سے متعلق بہت سے نکات پرائمری اسکول کے اساتذہ کے لیے پیش کئے۔