اردو یونیورسٹی کے آن لائن پروگرام میں نازیبا مداخلت کے خلاف پولیس میں شکایت
اردو یونیورسٹی کے آن لائن پروگرام میں نازیبا مداخلت کے خلاف پولیس میں شکایت
PressRelease
اردو یونیورسٹی کے آن لائن پروگرام میں نازیبا مداخلت کے خلاف پولیس میں شکایت
حیدرآباد، 28/ اگست(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر سیدعین الحسن اور یونیورسٹی کیمپس واقع حیدرآباد اور آف کیمپسز میں موجود اساتذہ کے درمیان 26/ اگست کو منعقدہآن لائن تبادلہ خیال پروگرام میں غیر شناخت کردہ افراد نے مداخلت کرتے ہوئے ناپسندیدہ اور واہیات قسم کے ویڈیو دکھانے کی کوشش کی۔ یونیورسٹی کے تکنیکی عملے نے فوراً واہیات مداخلت کو پروگرام سے خارج کردیا۔ اس مداخلت پر شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن اور رجسٹرار انچارج پروفیسر صدیقی محمد محمود نے اپنی اور یونیورسٹی کی جانب سے شدید ناپسندیدگی اور سخت تشویش کا اظہار کیا۔
اس ضمن میں رائے دُرگم پولیس اسٹیشن‘ سائبرآباد (حیدرآباد) میں شکایت درج کرادی گئی ہے اور یونیورسٹی پروکٹوریل ٹیم کے ذریعے تحقیقات کی جارہی ہیں۔