Submitted by MSQURESHI on Thu, 09/16/2021 - 17:05
انگریزی زبان سیکھنے کے لیے مناسب ماحول کی تشکیل کا مشورہ PressRelease

انگریزی زبان سیکھنے کے لیے مناسب ماحول کی تشکیل کا مشورہ
اردو یونیورسٹی میں آن لائن انگریزی تدریس پر سمینار کا اختتام۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود کا خطاب
حیدرآباد، 16 ستمبر (پریس نوٹ) اساتذہ کو لازمی طور پر انگریزی زبان سیکھنے کے لیے مناسب ماحول تشکیل دینا چاہیے۔ اساتذہ طلبہ کو انگریزی میں بات چیت کی ہمت افزائی کریں۔ مطلوبہ قابلیت کے ساتھ اور بہتر گفتگو کی صلاحیت سے کیریئر میں کامیابی کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر صدیقی محمد محمود،رجسٹرار انچارج، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کل مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) کے دو روزہ قومی سمینار بعنوان انگریزی کی آن لائن تدریس (Teaching English Online) کے اختتامی اجلاس میں صدارتی خطاب میں کیا۔
مہمان مقرر پروفیسر دھنجئے سنگھ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل ذریعہ، سیکھنے کے عمل کو جمہوری ، انفرادی مرکوز بناتا ہے اور آن لائن مسودہ تک رسائی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ لسانی کلاس روم میں ادب کا استعمال زبان کے مختلف پہلوو ¿ں پر بحث کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر ، سی پی ڈی یو ایم ٹی نے بتایا کہ سمینار میں تلنگانہ، تمل ناڈو ، اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر اور جموں و کشمیر ریاستوں سے اسکول کے اساتذہ ، کالج کے لیکچررز ، ریسرچ اسکالرز اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے شرکت کی۔
دو روزہ سمینار میں پانچ تکنیکی سیشن ، ایک کلیدی خطبہ ، ایک گیسٹ لیکچر ، اور آن لائن ذریعہ سے انگریزی تدریس کے مختلف پہلوﺅں پر ایک پینل مباحثہ منعقد کیے گئے۔ جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر کی نگرانی میں انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی ٹیم نے یوٹیوب چیانل پر تمام سیشن کا راست ٹیلی کاسٹ کیا۔

 

 

مانو، ماسٹر آف سوشیل ورک میں داخلے
حیدرآباد، 16 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، سماجی علوم میں سوشل ورک کا کورس ایک عملی مضمون کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سوشل ورک مانو کا ایک متحرک شعبہ ہے۔جہاں دو سالہ پیشہ ورانہ کورس ماسٹر آف سوشل ورک (ایم ایس ڈبلیو) کی تعلیم و تدریس ہوتی ہے۔ کورس کے اختتام تک طلبہ مقامی اور قومی سطح کی حکومتی و غیر حکومتی تنظیموں میں روزگار کے لیے منتخب کرلیے جاتے ہیں۔ ہندوستان میں سوشل ورکرز کے لیے کمپنیوں، حکومتی اداروں، غیرحکومتی تنظیموں، اسپتالوں، اسکولوں اورتحقیقی اداروں میں مواقع ہوتے ہیں۔غربت ، ماحولیات، تعلیم، روزگاراور مختلف میدانوں میں تحقیق اورویلفیئر سے متعلق کام کرنے والی حکومتی اورغیرحکومتی تنظیموں میں سوشل ورکرز کو منتخب کیے جانے کے بہت امکانات ہوتے ہیں۔
تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیولپمنٹ سیکٹر میں سوشل ورک جیسے کورس کی اہمیت اور ہنرمند سماجی پیشہ وران کی ضرورت میں اضافہ ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال ایم ایس ڈبلیو سالِ اول و دوم کے طلبا کو انٹرنشپ کے لیے بہار، جھارکھنڈ،اترپردیش، بنگال، جموں و کشمیر، دہلی اور تلنگانہ کی کل بیس تنظیموںمیںبھیجاگیاتھا۔ان تنظیموں میں سفا سوسائٹی (حیدرآباد)، باڈرلیس ورلڈ فاو نڈیشن (کشمیر)، ایکشن ایڈ اسوسی ایشن (لکھنو )، چیتنا (لکھنﺅ)، آشرے ادھیکار ابھیان (دہلی)، ایفرا(دہلی)،کے کے چیریٹیبل فاو نڈیشن (فیض آباد)، پرتھم ایجوکیشن فاونڈیشن (رانچی)، مِتھلا گرام وکاس پریشد(دربھنگہ )،بہار گرامین جاگر ±کتا ابھیان سمیتی(بیگو سرائے) ری ہیب انڈیا فاونڈیشن (کٹیہار) ، کری ایشن ویلفیئر سوسائٹی(مظفر پور) ،امانت فاو نڈیشن(کولکاتا)، اوراڑان سوسائٹی(علی گڑھ) کے نام قابل ذکر ہیں۔
گریجویشن میں 45% یا زائد نشانات سے کامیاب طلبہ جنھوں نے دسویں یا بارھویں یا گریجویشن سطح پر اردو پڑھی ہو‘ وہ اس کورس میں داخلہ کے اہل ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ (https://manuucoe.in/regularadmission)   پر لاگ ان کرتے ہوئے آن لائن داخلہ لے سکتے ہیں۔ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔

 

MANUU Pr 16-09-2021.pdf