سائبر جرائم سے حفاظت کے لیے شعور بیداری ضروری
اردو یونیورسٹی میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح۔ پروفیسر عین الحسن و پروفیسر رحمت اللہ کے خطاب
حیدرآباد، 21 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی اکیڈیمی، این آئی ٹی ، ورنگل کے زیر اہتمام الیکٹرانکس اینڈ آئی سی ٹی اسکیم کے تحت ”سائبر کرائمز اور سائبر سیکورٹی“ پر 10 روزہ آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا کل افتتاح عمل میں آیا۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر پروگرام کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سائبر جرائم کے متعلق شعور کی کمی کے باعث بڑے نقصانات ہوتے ہیں۔ اس لیے اس کے متعلق شعور بیداری ضروری ہے۔ انہوں نے پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹکنالوجی، ڈاکٹر سید امتیاز حسن، صدر شعبہ ¿ سی ایس و آئی ٹی اور پروگرام کنوینر و کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بونتو کوٹھیا کی اس پروگرام کے انعقاد کے لیے ستائش کی۔ انہوں نے پروگرام کے شرکاءکے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (MeitY)، حکومت ہند اس پروگرام کو اسپانسر کر رہی ہے۔
مہمانِ اعزازی پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر نے زور دے کر کہا کہ ملک بھر کے اساتذہ کو آپس میں معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 میں نئی ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا شامل ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ای سریش بابو، اسسٹنٹ پروفیسر ، این آئی ٹی ورنگل بھی موجود تھے۔ شعبہ کے اساتذہ محترمہ گیتا پٹون نے کاروائی چلائی اور محترمہ تنگا ارون دھتی نے شکریہ ادا کیا۔
آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور آئی آئی آئی ٹی کے اساتذہ کے علاوہ وکٹوریہ یونیورسٹی، آسٹریلیا کے پروفیسرس اور سائبر سیکوریٹی کے پیشہ ورانہ ماہرین ایف ڈی پی کے دوران لیکچر دیں گے۔ این آئی ٹی ورنگل کے فیکلٹی ممبران پروگرام کا انعقاد کررہے ہیں۔
اُردو یونیورسٹی میں جناب قیصر خالد آئی پی ایس کا خطاب
حیدرآباد، 21 ستمبر (پریس نوٹ) ڈین، اسکول برائے تعلیم وتربیت اور ماڈل اسکولس، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام جناب قیصر خالد، آئی پی ایس کا آن لائن خطاب بعنوان ’مسابقتی تیاری‘ بتاریخ 25ستمبر 2021 بروز سنیچر گیارہ تا ایک بجے ہوگا۔ یہ پروگرام پروفیسر سید عین الحسن، شیخ الجامعہ کی سرپرستی اور پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، نائب شیخ الجامعہ کی نگرانی میںعمل میں لایا جارہا ہے۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین ایجوکیشن و انچارج رجسٹرار کے بموجب خواہشمند طلبہ ، اساتذہ اور سرپرست طلبہ اس لنک پر https://forms.gle/